ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/Obaid Raza
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
السلام علیکم احباب گرامی قدر! امید ہے مزاج گرامی بخیر ہونگے۔
ماشاء اللہ اردو ویکیپیڈیا روز بروز ترقی کررہا ہے، اور نئے نئے احباب اس قافلہ میں شامل ہو کر علمی و تخلیقی سفر میں ہم رکاب ہورہے ہیں۔ جیسے جیسے یہ دائرۃ المعارف ترقی کررہا ہے ویسے ویسے اس کی انتظامی نگہداشت اور ذمہ داریوں میں حساسیت بڑھ رہی ہے۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر فعال منتظم محض ایک طاہر بھائی ہیں، جو دائرۃ المعارف کی موجودہ ضروریات کو دیکھتے ہوئے ناکافی ہے۔ نیز اس وقت میں عبید رضا صاحب کے ساتھ مل کر ایک انتہائی اہم اور ضروری منصوبہ کا آغاز کررہا ہوں۔ اس منصوبہ میں ڈیٹا کی فراہمی اور تیاری عبید رضا صاحب کررہے ہیں، اس منصوبہ کے دوران ٹیسٹنگ نیز بعض انتظامی صفحات اور اختیارات تک رسائی لازمی ہوگی۔ ان وجوہات کی بنا پر میں عبید رضا صاحب (تبادلۂ خیال • شراکت • منتقلی • پابندی • شماریات) کو منتظمی کے لیے نامزد کررہا ہوں۔
- یہ رائے شماری 26 ستمبر سے شروع ہو کر 10 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ آپ تمام احباب سے اس رائے شماری میں حصہ لینے کی درخواست ہے۔
- تائید کے لیے متعلقہ قطعہ میں {{تائید}} اور تنقید کے لیے {{تنقید}} استعمال کریں۔ کسی قسم کی تجویز یا تبصرہ کے لیے {{تبصرہ}} استعمال کریں۔
:)
—خادم— 12:54, 26 ستمبر 2014 (م ع و)
سوالات برائے عبید صاحب
جناب عبید رضا صاحب! ویکیپیڈیا پر اپنی گرانقدر خدمات پیش کرنے پر انتہائی شکریہ۔ امید ہے کہ درج ذیل سوالات کے جوابات مرحمت فرمانے کے لیے آپ اپنا کچھ وقت ہمیں عنایت فرمائیں گے۔ آپ کے جوابات سے رائے شماری میں شریک صارفین کو رائے دہی میں آسانی ہوگی:
1. دائرۃ المعارف میں عموماً آپ کن انتظامی امور کی انجام دہی کا ارادہ رکھتے ہیں؟
2. آپ کی شراکتوں یا تحریر کردہ مضامین میں سے کوئی چیز آپ کے لیے لائق فخر ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟
3. دائرۃ المعارف میں ماضی میں جاری کسی گفتگو میں آپ حصہ لے چکے ہیں؟ اگر ہاں تو اس میں آپ کا رویہ کیسا تھا؟ اور اس طرح کی صورتحال میں صارفین کو کس قسم کا رویہ اپنانا چاہیے؟ نیز اگر مستقبل میں یہ صورتحال دوبارہ پیش آئے تو آپ سے کس رویہ کی توقع رکھی جائے؟
4. کیا آپ کسی صارف کے رویہ/تحریر وغیرہ سے متاثر ہیں؟ اگر ہاں تو نام تحریر کریں۔
تائید
- تائید۔
:)
—خادم— 12:58, 26 ستمبر 2014 (م ع و) - تائید۔امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:41, 26 ستمبر 2014 (م ع و)
- تائید۔--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:58, 26 ستمبر 2014 (م ع و)
- تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:03, 26 ستمبر 2014 (م ع و)
- تائید-- Shahab (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:24, 26 ستمبر 2014 (م ع و)
- تائید-- ♥ خیرخواہ عثمان♥ 20:19, 26 ستمبر 2014 (م ع و)
- Satdeep gill (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 01:56, 27 ستمبر 2014 (م ع و)
- تائید-- رحمت عزیز چترالی 04:03, 27 ستمبر 2014 (م ع و)
- تائید-- --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:51, 27 ستمبر 2014 (م ع و)
- تائید--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:25, 28 ستمبر 2014 (م ع و)
- تائید--قیصرانی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:04, 28 ستمبر 2014 (م ع و)
- تائید--طہ طاہر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:00, 4 اکتوبر 2014 (م ع و)
تائید----عثمان وقاص چوہان (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:09, 11 اکتوبر 2014 (م ع و)
تنقید
تبصرہ
تبصرہ:اچھا بہانہ ہے، جیسے پاکستان میں امانتدار پولیس والے کے ساتھ کرتے ہیں کہ ترقی کر دو، تاکہ کام نہ کرے، ویسے ہی میرے ساتھ ہونے والا ہے۔ میں کیا دعوے کروں کہ میں نے فلاں مضمون بہت اعلا لکھا ہے، یا میں یہ یہ کام تب ہی کر سکتا ہوں کہ جب میں منتظم بن جاؤں۔ عام طور پر صفحات حذف کرنے کا ثواب کمانے کے لیے لوگ نام پیش کیا کرتے ہیں، میں کیا بہانہ کروں؟ میرے خیال میں، میں منتظم بنے بغیر ہی سارا کام کر رہا ہوں۔ شعیب بھائی نے جو دلیل دی ہے، بے شک میں اس سے بہت حد تک اتفاق کرتا ہوں، اور میں بچ بھی نہیں سکتا، کیونکہ اس وقت مستقل طور پر ایک منتظم اور ایک میں ہی کام کر رہا ہوں۔ سو میرے پاس پہلے سے لکھے ہوئے یا کیے ہوئے کام سے میں خود مطمئن نہیں تو کسی چیز کو کارنامہ کیسے سمجھوں؟ کیا کیا انتظامی کام کرنے کی خواہش ہے؟: اس کا جواب تو میں تب ہی دے سکتا جب مجھے منتظم کے اختیارات کا پتہ ہو، کہ وہ کیا کیا اختیار رکھتا ہے۔ میری ساری کوشش اس وقت موقع کی مناسبت سے تازہ عنوانات، پہلے سے لکھے ہوئے مختصر مضامین میں اضافہ، اور سب سے بڑھ کر پڑھنے والوں کو اردو ویکی پر لانا (اس کی کوششیں میں نے جاری کی ہوئی ہیں، جن کی تفصیل بتانا ضروری نہیں سمجھتا۔ میرے خیال میں پہلے پرانے منتظمین کو کام کرنے پر تیار کیا جائے، اگر وہ وقت نہیں دے سکتے، تب ہی میرے بارے سوچا جائے، بہرحال منتظم ہونا ایک ذمہ داری ہے، اور امانت بھی، جوایک مشکل کام ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:10, 26 ستمبر 2014 (م ع و)
- منتظم بن کر آپ یہ سارے کام شاید مزید بہتر طور پر اور زیادہ اعلی پیمانے پر کرپائیں گے، جس کا احساس اور تجربہ مجھے خود ہے۔
:)
—خادم— 18:33, 26 ستمبر 2014 (م ع و)
نتیجہ
|
10 اکتوبر تک اوپر موجود رائے شماری اختتام کو پہونچی، اس رائے شماری کے نتیجہ میں بلا مخالفت و تنقید اور 12 تائیدی آراء کے پیش نظر عبید رضا صاحب کو منتظم بنادیا گیا ہے۔
امید ہے عبید صاحب اردو ویکیپیڈیا کے تئیں ماضی کی طرح سرگرم بلکہ مزید انتظامی امور کی بجاآوری میں انتہائی فعال کردار ادا کریں گے۔ اور ان کی دور منتظمی میں اردو ویکیپیڈیا سابقہ ادوار سے زیادہ تیز رفتاری سے ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔ ہم جملہ صارفین سے گذارش کرتے ہیں کہ عبید رضا صاحب کو اس موقع پر مبارک بادی عنایت فرمائیں نیز مستقبل میں انتظامی امور کی نگہداشت اور بجاآوری میں ان کا بھر پور تعاون فرمائیں، والسلام --:)
—خادم— 15:17, 10 اکتوبر 2014 (م ع و)