ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2024/ہفتہ 02
• …کہ سورہ بقرہ میں کل 286 آیات ہیں۔ اگر اس سے آخری ہندسے کو ہٹائیں تو 28 بچے گا اور یہ مدنی سورتوں کی تعداد ہے، اور اگر پہلے ہندسے کو ہٹائیں تو 86 بچے گا جو کہ مکی سورتوں کی تعداد ہے، اور اگر ان دونوں یعنی 28 اور 86 کو جمع کریں تو 114 آئے گا جو کل قرآن کی سورتوں کی تعداد ہے؟
• …کہ الیگزنڈر فلیمنگ (تصویر میں) ایک برطانوی ڈاکٹر تھا جس نے جراثیموں کے خلاف ایک اہم ترین ہتھیار پنسلین کو دریافت کیا؟
• …کہ 14 ستمبر 786ء کو تین خلفاء کا دن کہا جاتا ہے کیونکہ اس دن ہارون الرشید اپنے بھائی موسیٰ الہادی کی وفات کے بعد عباسی خلیفہ بنے اور اسی رات خلیفہ ہارون کے بیٹے اور مستقبل کے خلیفہ مامون الرشید کی پیدائش ہوئی؟
• …کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع شاہ فہد فوارہ دنیا کا بلند ترین فوارہ ہے؟
• …کہ برازیل کی فٹ بال ٹیم وہ واحد ٹیم ہے جس نے آج تک فیفا عالمی کپ کے تمام 22 ٹورنامنٹس کھیلے؟