ٹماٹر کی چٹنی چٹنیوں کی ایک قسم ہے جس میں ٹماٹر کو بنیادی جزو کے طور پر استعمال کرکے تیار کی جاتی ہے [1]۔ اس چٹنی کی شروعات برصغیر پاک و ہند سے ہوئی اور اس خطے میں یہ بہت مقبول ہے۔

ٹماٹر کی چٹنی
ٹماٹر، پیاز، مصالحہ جات سے بنی ٹماٹر چٹنی
اصلی وطنہندوستان اور پاکستان
علاقہ یا ریاستبرصغیر پاک و ہند
منسلک قومی پکوانہندوستانی پکوان, بنگلہ دیشی پکوان, پاکستانی پکوان
بنیادی اجزائے ترکیبیٹماٹر اور مصالحہ جات

ترکیب و اجزا

ترمیم

اس چٹنی کو بنانے کے لیے ٹماٹر کو چوکور یا باریک کاٹا جا سکتا ہے۔ اس چٹنی کے بنیادی اجزا کے علاوہ اضافی اجزا میں ادرک ، مرچ ، چینی ، نمک ، کشمش ، کھجور اور مصالحہ شامل ہیں۔

روایتی ٹماٹر کی چٹنی کے علاوہ جنوبی ہندوستان میں بنائی جانے والی چٹنی میں پیاز ، لہسن اور مونگ پھلی یا دال بھی شامل کی جاتی ہے [1] ۔ اسے پکے ہوئے سرخ ٹماٹر یا سبز ٹماٹر کا استعمال کرکے تیار کیا جاتا ہے [2] [3] [4] ۔

ٹماٹر کی چٹنی کو تیاری کے بعد تازہ کھایا جا سکتا ہے یا فریج میں محفوظ کیا جا سکتا ہے اور بعد میں استعمال کے لیے بوتل یا ڈبے میں بندکرکے محفوظ کیا جا سکتا ہے [2] ۔

گھریلو ٹماٹر کی چٹنی جو ڈبے میں ڈالی جاتی ہے اس کا ذائقہ بہتر کرنے کے لیے تازہ ٹماٹر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

ٹماٹر کی چٹنی کو متعدد کھانوں اور پکوانوں جیسے کباب ، سینڈوچ،  برگر اور گوشت کے پکوان کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے [5] [6]۔

کمرشل استعمال

ترمیم

ٹماٹر کی چٹنی ریاستہائے متحدہ میں بڑے پیمانے پر تیار ہونے والی مصنوعات کی حیثیت رکھتی ہے [7]۔

نیو یارک میں گورڈن اور ڈِل ورتھ نے اسے 1890 سے 1900 کی دہائی میں تیار کیا اور کچھ مصنوعات کو امریکا سے دوسرے ممالک کو برآمد بھی کیا ۔ [7] [8]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب K.P. Sudheer، V. Indira (2007)۔ Post Harvest Technology of Horticultural Crops۔ Horticulture science series۔ New India Pub. Agency۔ صفحہ: 166۔ ISBN 978-81-89422-43-1۔ اخذ شدہ بتاریخ October 27, 2017 
  2. ^ ا ب D. Saffery (2007)۔ The Ghana Cookery Book۔ Jeppestown Press۔ صفحہ: 301۔ ISBN 978-0-9553936-6-2۔ اخذ شدہ بتاریخ October 27, 2017 
  3. Treasury Decisions Under the Customs, Internal Revenue, and Other Laws: Including the Decisions of the Board of General Appraisers and the Court of Customs Appeals۔ U.S. Government Printing Office۔ 1910۔ صفحہ: 4۔ اخذ شدہ بتاریخ October 27, 2017 
  4. M. Sodha (2015)۔ Made in India: Recipes from an Indian Family Kitchen۔ Flatiron Books۔ صفحہ: 21۔ ISBN 978-1-250-07102-6۔ اخذ شدہ بتاریخ October 27, 2017 
  5. B.E.S. Alfeld۔ Pickles to Relish۔ Pelican Publishing Company۔ صفحہ: 153۔ ISBN 978-1-4556-1043-3۔ اخذ شدہ بتاریخ October 27, 2017 
  6. A. Jeanroy، K. Ward (2009)۔ Canning and Preserving For Dummies۔ --For dummies۔ John Wiley & Sons۔ صفحہ: 93۔ ISBN 978-0-470-50455-0۔ اخذ شدہ بتاریخ October 27, 2017 
  7. ^ ا ب "El Paso Herald from El Paso, Texas on March 19, 1897"۔ El Paso Herald۔ صفحہ: 4۔ اخذ شدہ بتاریخ October 27, 2017 
  8. The Simple Art of EatingWell۔ Countryman Press۔ 2013۔ صفحہ: 156۔ ISBN 978-1-58157-219-3۔ اخذ شدہ بتاریخ October 27, 2017