ٹنڈو آدم
ٹنڈوآدم پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک شہر ہے جو ضلع سانگھڑ میں واقع ہے۔ یہ تحصیل ٹنڈوآدم کا صدر مقام بھی ہے۔
شہر | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | سندھ |
ضلع | سانگھڑ |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
اس شہر کی مقامی آبادی میں اردو ، سندھی ، پنجابی، ودیگر زبانیں بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے، اس کے علاوہ قیامِ پاکستان کے بعد ہجرت کرنے والے اردو بولنے والی بھی بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ شہر کے دیہی علاقوں میں آباد پنجابی اور سرائیکی زبان بھی بولی جاتی ہے۔ ہندوؤں کی نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے کولھی اور بھیل بھی مختلف تحصیل ٹنڈوآدم میں آباد ہیں۔
شہر میں چار ہائی اسکول اور ایک کالج ہے جہاں پر ماسٹر کے درجے تک تعلیم دی جاتی ہے۔ ٹنڈوآدم ایک ریلوے جنکشن بھی ہے جو مرکزی ریلوے ٹریک پر واقع ہے۔ یہ شہر قیامِ پاکستان سے قبل ہی ایک کاروباری اور علم پرور شہر رہا ہے۔ یہاں کا شاہی بازار ہمہ وقت شہری اور اطراف کے دیہاتوں کے خریداروں کی آماج گاہ بنا رہتا ہے۔ قیامِ پاکستان سے قبل یہاں سندھی ہندو آباد تھے جو بعد میں ہجرت کرکے انڈیا چلے گئے مگر اب بھی کچھ خاندان ہیں جو رہائش پزیر ہیں اور یہاں کے کاروباری حلقے میں اپنا اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ ،1955ء تک ٹنڈو آدم ضلع نواب شاہ کا حصہ تھا بعد ازاں اسے ضلع سانگھڑ کا ایک تعلقہ بنا دیا گیا،اس شہر کی بنیاد آٹھارویں صدی میں میر آدم خان نے رکھی تھی، سلیمان خان میڈیکل کالج حیدرآباد روڈ پر سلیمان روشن ہاسپٹل کے نزدیک ہے، یہ ضلع کا صنعتی زون ہے جس کا مرکز جناح روڈ پر ہے،
- پاور لوم انڈسٹری،
- ماچس فیکٹریز
- جوس فیکٹریز
- ادویات سازی،
- پیپر پراڈکٹ،
- کاٹن جیننگ فیکٹریز،
- ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹریز،
یہاں موجود ہے،
گورنمنٹ کے کالجز ہائی مڈل و پرائمری اسکولز برائے طلبہ و طالبات بھی ہیں، پرائیویٹ مشہور تعلیمی
ادارے یہ ہیں،
- علی گڑھ کالج،
- الحاج سلیمان روشن میڈیکل کالج
- سر سید بوائز ہائی اسکول،
- جامعہ ملیہ ہائی اسکول،
- مولانا محمد علی جوہر ہائی اسکول،
سیارہ کاشف سیکنڈری اسکول
- حاجی روشن دین ہائی اسکول،
- اسلامک ماڈل ہائی اسکول
- ایئر فاؤنڈیشن اسکولنگ سسٹم
- حرا پبلک اسکول
- القادر پبلک اسکول
- السعید اسلامی پبلک اسکول،
- سر سید چلڈرن اکیڈمی،
- سیارہ خانم ہائی اسکول،
- دی سٹی اسکول،
- دی ایجوکیٹرز،
- دی سمارٹ اسکول، وغیرہ،
ٹنڈوآدم کے ہسپتال
تعلقہ ہسپتال
الحاج سلیمان روشن ہسپتال
مرک ہسپتال
حرا ہسپتال
ڈوگر ہسپتال
ندیم جنرل ہسپتال
شہزاد ہسپتال
میمن چیئرٹیبل ہسپتال
اریب بون کیئر ہسپتال
اویس کلینک
انڈس ہسپتال
الشہباز میڈیکل سینٹر
الرحمان ہسپتال
چشتیہ بے بی کیئر کلینک
مصطفی کلینک
شاہ میر خان میموریل ہسپتال
حیدرآباد سے 55 کلومیٹر دوری پر ہے شہر کی آبادی 3 لاکھ سے متجاوز جبکہ تحصیل کی آبادی 2017 کے مطابق 5 لاکھ سے کہیں زیادہ۔ شہر میں آبادی کے لحاظ سے پورے سندھ میں سب سے زیادہ حافظ قرآن ہیں۔