ضلع ٹنڈو الہ یار
ضلع ٹنڈو الہ یار پاکستان کے صوبہ سندھ کے حیدر آباد ڈویژن کا ایک ضلع ہے جو 5 مئی 2005ء کو ضلع حیدر آباد سے تقسیم ہو کر الگ ضلع بن گیا۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق ضلع ٹنڈو الہ یار کی آبادی نو لاکھ بائیس ہزار 922,012 افراد پر مشتمل ہے۔
District Tando Allah Yar | |
---|---|
ضلع ٹنڈو الہ یار | |
سرکاری نام | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | سندھ |
ڈویژن | حیدر آباد ڈویژن |
تشکیل | 5 مئی 2005 |
قائم از | ارباب غلام رحیم |
مرکزی شہر | ٹنڈو الہ یار |
انتظامی تقسیم | ۳
|
حکومت | |
• قسم | قصبہ بلدیاتی تنظیم |
• قائم مقام منتظم (ڈپٹی کمشنر) | سلیم اللہ اودھو |
• انتخابی حلقہ | این اے۔217 ٹنڈو اللہ یار |
رقبہ | |
• کل | 1,554 کلومیٹر2 (600 میل مربع) |
بلندی | 21 میل (69 فٹ) |
آبادی (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء) | |
• کل | 922,012 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC) |
رمزیہ ڈاک | 70010 |
ٹیلی فون کوڈ | 02231 |
تاریخ
ترمیم2005ء سے قبل یہ ضلع حیدرآباد کا حصہ تھا، تاہم سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم کے عہد میں اسے الگ ضلعی حیثیت دی گئی۔ انتظامی طور پر ضلع ٹنڈو الہ یار تین تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:
- چمبڑ تعلقہ (آبادی 233,424)
- جھنڈو مری تعلقہ (آبادی 266,665)
- ٹنڈو الہ یار تعلقہ (آبادی 421,923)
یہ تین تحصیلیں مزید 19 انتظامی اکائیوں یونین کونسل میں تقسیم کی گئی ہیں۔
ٹنڈو الہ یار اپنے آموں کی وجہ سے ملک بھر میں معروف حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں سے ملک اور بیرون ملک آم برآمد کیے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں گنے کی کاشت بھی بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے۔
علم آبادیات
ترمیممردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق ضلع ٹنڈو الہ یار کی آبادی 922,012 افراد پر مشتمل ہے جن میں مردوں کی تعداد 468,504 جبکہ خواتین کی تعداد 453,487 ہے۔ ضلع کے 285,687 افراد شہری علاقوں میں رہتے ہیں جبکہ 636,325 افراد دیہی علاقوں میں آباد ہیں۔
مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق ضلع ٹنڈوالہ یار میں 786,867 سندھی، 66,805 اردو/مہاجر، 22,976 پنجابی، 10,552 بلوچی، 9,241 ہندکو، 6,835 سرائیکی، 6,136 پشتو، 3,780 میواتی، 1920 براہوی، 185 کشمیری، 7 شینا، 1 بلتی، 1 کوہستانی اور 6,706 دیگر ہیں۔