ضلع ٹنڈو محمد خان
(ٹنڈو محمد خان ضلع سے رجوع مکرر)
ضلع ٹنڈو محمد خان پاکستان کے صوبہ سندھ کے اضلاع میں سے ایک ہے۔ اس کے شمال میں حیدرآباد اور ٹنڈو الہ یار کے اضلاع واقع ہیں جبکہ جنوب اور مشرق میں ضلع بدین موجود ہے۔ مغرب میں اس کی سرحدیں ضلع ٹھٹہ سے ملتی ہیں جبکہ شمال مغرب سے دریائے سندھ گزرتا ہے۔
ضلع ٹنڈو محمد خان | |
---|---|
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
دار الحکومت | ٹنڈو محمد خان |
تقسیم اعلیٰ | حیدر آباد ڈویژن |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 25°01′00″N 68°29′00″E / 25.016666666667°N 68.483333333333°E |
رقبہ | 1733.99 مربع کلومیٹر |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 9625902 |
درستی - ترمیم |
ٹنڈو محمد خان انتظامی طور پر ضلع تین تحصیلوں (تعلقوں) پر مشتمل ہے:
ضلعی صدر مقام ٹنڈو محمد خان شہر ہے۔ ضلع کا کل رقبہ 1،733 مربع کلومیٹر ہے۔ 2005ء سے قبل یہ ضلع حیدرآباد کا حصہ تھا، تاہم اسے سابق وزیر اعلی ارباب غلام رحیم کے دور میں الگ ضلعی حیثیت دی گئی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "صفحہ ضلع ٹنڈو محمد خان في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2024ء