پادشاہنامہ

مغل شہنشاہ شاہ جہاں کے عہد کی مکمل تاریخ کا مجموعہ
(پادشاہ نامہ سے رجوع مکرر)

پادشاہنامہ (وقائع عہد شاہجہانی) مغل شہنشاہ شاہ جہاں کے تیس سالہ عہد حکومت کے وقائع کا مجموعہ ہے جو فارسی میں تحریر کیا گیا ہے۔

سقوط قندھار - 1638ء

متن ترمیم

پادشاہنامہ مغل شہنشاہ شاہ جہاں کے عہدِ حکومت کی مکمل تاریخ ہے جس کی ابتدا شاہ جہاں کی پیدائش (1592ء) سے ہوتی ہے اور اختتام 1647ء کے واقعات پر ہوتا ہے۔ پادشاہنامہ عہدِ شاہجہانی کی مکمل تاریخ ہے جو چار جلدوں پر مشتمل ہے۔ اِس کی ہر جلد کا مصنف و مؤلف منفرد ہے۔

جلد اول ترمیم

پہلی جلد کا مصنف معتمد خاں ہے اور اِس جلد میں شاہ جہاں کی پیدائش 1592ء سے تخت نشینی 1628ء تک کے حالات درج ہیں ۔

جلد دؤم ترمیم

جلد دوم تین دفتروں میں تقسیم ہے، اِس میں 1628ء سے 1647ء تک کے حالات درج ہیں۔ دوسری جلد کے مصنف عبدالحمید لاہوری تھے۔

جلد سوم ترمیم

جلد سوم کے مصنف مولوی محمد وارث تھے اور اِس جلد میں 1647ء سے 1657ء تک کے حالات درج ہیں۔ تیسری جلد تاریخ "عمل صالح" کا خلاصہ ہے۔

جلد چہارم ترمیم

جلد چہارم کے مصنف ملا صالح کمبوہ تھے اور اِس جلد میں 1657ء سے 1659ء تک کے حالات درج ہیں۔[1]

موجودہ نسخہ ترمیم

پادشاہنامہ کا ایک مصوری نسخہ نواب اودھ سعادت علی خان دوم نے شہنشاہ انگلستان جارج سوم کو بطور تحفہ بھجوایا تھا جو اَب قلعہ ونڈسر کے شاہی کتب خانہ میں موجود ہے۔ علاوہ ازیں محمد قزوینی کے پادشاہنامہ کا ایک نسخہ برٹش کتب خانہ میں موجود ہے۔ پادشاہنامہ کا ایک نسخہ خدا بخش اورئینٹل پبلک لائبریری میں محفوظ ہے۔

نگارخانہ ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. نبی احمد سندیلوی: تذکرہ مؤرخین، صفحہ 78/79، مطبوعہ بنارس، 1938ء۔