پارما
پارما | |
فائل:442px-Battistero.jpg | |
عمومی معلومات | |
ملک | اٹلی |
علاقہ | ایمیلیا رومانیا |
صوبہ | پارما |
رقبہ | 260 مربع کلومیٹر |
سطح سمندر سے بلندی | 55+ میٹر |
آبادی | 175,789 (31 دسمبر , 2004ء) |
پوسٹل کوڈ | 43100 |
کالنگ کوڈ | 0521 (39+) |
منطقۂ وقت | مرکزی یورپی وقت (UTC+1) |
حکومت | |
ناظم (سنداکو) | ایلویو اوبالدی (28 مئی 2002ء سے ) |
زیر انتظام کمونے | 48 |
اطالوی نقشہ میں شہر کا مقام | |
علامت | |
پارما (انگریزی، اطالوی: Parma) شمالی اٹلی کے علاقہ ایمیلیا رومانیا کا صوبہ ہے جو اپنے اعلی معیار کے فن تعمیر اور زرخیز مضافاتی علاقہ کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ یہ شہراطالیہ کی قدیم ترین جامعات میں سے ایک جامعہ پارما کا ٹھکانا ہے۔ پارما نام کی ہی پتلی سے ندی شہر کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے۔ اطالوی شاعر آتیلیو برتولوچی (Attilio Bertolucci) نے لکھا تھا کہ صدر مقام ہونے کے لیے شہر میں ایک دریا ہونا چاہیے اور چھوٹا صدر مقام ہونے کے ناتے پارما کے پاس چھوٹا دریا یا ندی ہے۔
تاریخ
ترمیمپارما اور مودنہ کی مشترکہ رومی کالونی 183 قبل مسیع میں بنائی گئی تھی اور قریبا دو ہزار خاندانوں کو آباد کیا گيا۔ پارمہ کی اہمیت شہر کے محل وقوع سے بھی مسلمہ ہے، کیونکہ شہر قدیم اٹلی کے مشہور راستوں میں سے دو راستوں ویا ایمیلیا (Via Emilia) اور ویا کلاودیا (Via Claudia) کے سنگم پر آباد کیا گيا تھا۔ 44 قبل مسیح میں شہر کو بردبادی کا سامنا کرنا پڑا اور تعمیر نو آگسٹس (Augustus) نے کی۔ شاہی خاندان سے وفاداری کی وجہ سے رومی سلطنت میں شہر کو جولیا (Julia) کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔
شہر کو اتیلا (Attila) نے فتح کیا، جس کے بعد بربر بادشاہ اودوآسر (Odoacer) سے اس کے پیروکاروں کو دیا گیا۔ گوتھک لڑائی (Gothic War) میں توتیلا (Totila) کے ہاتھوں تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد بازنطینی سلطنت کا حصہ بنا اور پھر 569ء سے اٹلی کی لومباردی حکومت کا حصہ۔ شہر ویا فرانسیجینا (Via Francigena) کی اہم سرائے کے طور ابھرا، جو روم کو شمالی یورپ سے ملاتی تھی اور آنے والی صدیوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے شہر میں کئی ہسپتال اور سرائے تعمیر کیے گئے۔
بولونیا | فیرارا | فورلی چیسینا| مودنا| پارما| پیاچنزا| راوینا| ریجیومیلیا| ریمینی