پامباڈوم شولا قومی باغستان
پامباڈوم شولا قومی باغستان بھارتی ریاست کیرلا کا سب سے چھوٹا باغستان ہے۔[1][2] 2003ء میں اس باغستان کا اعلان ہوا ہے۔ یہ ایڈوکی ضلع کے مرایور میں واقع ہے۔ اس کا رقبہ 1.318 مربع کلومیٹر ہے۔ اس باغستان کی بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ شولا چراگاہوں کا مسکن ہے۔ اس کے آس پاس متی کیٹان شولا قومی باغستان، ایراوی کولم قومی باغستان، آناموڈی شولا قومی باغستان، کورنجی ملا پناہ گاہ، چنار جنگلی حیات پناہ گاہ وغیرہ موجود ہیں۔ یہاں کے سدا بہار جنگلات اور پانی کے زرخیز ذرائع کی وجہ سے مختلف نایاب پرندوں اور جانوروں کا مسکن بنا ہوا ہے۔
پامباڈوم شولا قومی باغستان | |
---|---|
Pampadum Shola National Park | |
آئی یو سی این زمرہ دوم (قومی پارک) | |
مقام | دیوی کولم تعلقہ ، ایڈوکی ضلع، کیرلا، جنوبی ہند |
متناسقات | 10°8′38″N 77°16′1″E / 10.14389°N 77.26694°E |
رقبہ | 1.32 کلومیٹر2 (0.51 مربع میل) بلندی: 1,886 میٹر (6,188 فٹ) to 2,531 میٹر (8,304 فٹ) |
نام
ترمیمتمل اور ملیالم زبانوں میں 'پامباڈوم شولا' کا معنیٰ ہے سانپ ناچنے والا جنگل۔ پامب کا معنیٰ سانپ، آڈوم کا ناچنے والا اور شولا کا معنیٰ جنگل ہے۔
زیارت
ترمیممحکمۂ جنگلات سیاحوں اور محققوں کے لیے پامباڈوم شولا کی زیارت کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
پہنچنے کا راستہ
ترمیمپامباڈوم شولا مونار سے 35 کلومیٹر کی دوری پر کوولور وٹاوڈا جانے والی سڑک پر واقع ہے۔