مونار مغربی گھاٹ سلاسلِ کوہ کا ایک پہاڑی مستقر ہے۔ یہ بھارت کی ریاست کیرالا میں واقع ہے۔ یہ ایک سیاحتی مقام ہے۔یہ دل لبھانے والی ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر ہندوستانی شخص کو اپنی زندگی میں ایک بار ضرور جانا چاہیے تاکہ اسے یہ پتا چلے کہ قدرت کے نظارے کتنے ہی انمول ہیں۔بے شک یہ جگہ بار بار آپ کو اس بات پر سوچنے کے لیے اکساتی ہے کہ دنیا بنا مسی خالق کے موجود نہیں.


Munnar
پہاڑی مستقر
سرکاری نام
مونار پہاڑی مستقر
مونار پہاڑی مستقر
ملکبھارت
ریاستکیرالا
ضلعایڈوکی
رقبہ
 • پہاڑی مستقر557 کلومیٹر2 (215 میل مربع)
بلندی[1]1,700 میل (5,600 فٹ)
آبادی
 • میٹرو68,205
زبانیں
 • دفتریملیالم ، انگریزی
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ڈاک اشاریہ رمز685 612
رمز بعیدنما04865-
گاڑی کی نمبر پلیٹKL-06
ویب سائٹkeralatourism.org/destination
مونار

ملیالم زبان میں مونّار کا مطلب 'تین ندیوں کا دیس' ہے۔ یہاں مُوتیرا ندی، چنتو وَرائی ندی اور کُنڈلا ندی کا سنگم ہے۔ اس لیے یہ نام پڑا ہے۔ ملیالم میں مُونُّ (Moonnu) کا معنیٰ ہے تین اور آر کا معنیٰ ہے دریا۔

جغرافیہ اور موسم

ترمیم

مونّار سطحِ بحر سے تقریباً 1600-1800 میٹر بلندی میں واقع ہے۔ درجۂ حرارت عام طور پر 14 ° اور 26 ° کے درمیاں ہے۔

ماٹوپیٹی

ترمیم

ماٹوپیٹی سمندر کی سطح سے 1700 میٹر اونچائی پر واقع ہے۔ یہاں ماٹوپیٹی جھیل اور باندھ ہیں۔ یہاں سے چائے کے باغات کا خوش نما منظر نظر آتا ہے۔ یہاں پر سیاح کشتی سواری سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ماٹوپیٹی خصوصی لبنیاتی کاشت کے لیے مشہور ہے۔ ماٹوپیٹی کے اندر اور آس پاس کے شولا جنگلات مختلف قسم کے پرندوں کا گھر ہے۔ یہاں ایک چھوٹی سی ندی اور پانی کا سوتا بھی ہے جو یہاں کی توجہ کو اور بھی بڑھا دیتا ہے۔

ایراوی كولم نیشنل پارک

ترمیم

ایراوی كولم نیشنل پارک مونار سے 15 کلومیٹر دور ہے۔ یہ دیوی کولم تعلقہ میں ہے۔ باغ کے جنوبی علاقے میں آناموڈی چوٹی ہے۔ بنیادی طور پر نيلگری جنگلی بكریوں کی حفاظت کرنے کے لیے اس پارک کی بنیاد ڈالی گئی تھی۔ 1975 میں اسے پناہ گاہ کے طور پر اعلان کیا گیا تھا۔ نباتات اور جت کے ماحول کی دنیا میں اس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے 1978 میں اسے نیشنل پارک کا اعلان کر دیا گیا۔ 97 مربع کلومیٹر پر پھیلا یہ پارک قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے۔ یہاں نایاب نيلگری بكریوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

عجائبخانۂ چائے اور عملیتِ چائے

ترمیم

یہ میوزیم ٹاٹا ٹی کے زیرِ نگرانی ہے۔ اس میوزیم میں 1880 میں مونار میں چائے کی پیداوار کے آغاز سے متعلق نشانياں رکھی گئی ہیں۔ یہاں کئی تاریخی تصاویر بھی لگی ہوئی ہیں۔ اس کے پاس ہی واقع ٹی پروسیسنگ اکائی میں چائے بننے کے پورے عمل کو قریب سے دیکھا اور سمجھا جا سکتا ہے۔[2]

آبشاریں

ترمیم

گہری وادی میں واقع یہ جھرنا مونار سے 8 کلومیٹر دور کوچی سڑک پر واقع ہے۔ اتھكڈ پھلي مونار کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے۔ مانسون کے دنوں میں (جولائی - اگست) اس کی خوبصورتی اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس آبشار کے علاوہ بھی اس راستے میں دو اور آبشاریں بھی ہیں - چيياپارا آبشار اور والرا آبشار۔

چییاپارا آبشار ناظرہ

آب و ہوا

ترمیم
آب ہوا معلومات برائے مونار
مہینا جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر سال
اوسط بلند °س (°ف) 21
(70)
23
(73)
24
(75)
25
(77)
25
(77)
23
(73)
21
(70)
22
(72)
22
(72)
22
(72)
21
(70)
21
(70)
22.5
(72.6)
اوسط کم °س (°ف) 12
(54)
13
(55)
14
(57)
16
(61)
16
(61)
16
(61)
15
(59)
15
(59)
15
(59)
15
(59)
14
(57)
13
(55)
14.5
(58.1)
اوسط عمل ترسیب مم (انچ) 16
(0.63)
29
(1.14)
49
(1.93)
141
(5.55)
204
(8.03)
472
(18.58)
669
(26.34)
421
(16.57)
237
(9.33)
258
(10.16)
160
(6.3)
59
(2.32)
2,715
(106.88)
اوسط عمل ترسیب ایام (≥ 0.1 mm) 2 2 3 6 8 9 10 9 10 12 8 5 84
ماہانہ اوسط دھوپ ساعات 248.0 232.0 248.0 240.0 217.0 120.0 124.0 124.0 150.0 155.0 180.0 217.0 2,255
ماخذ: Weather2Travel
مونار کے چائے باغات کا وسیع منظر

تصاویر

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Munnar
  2. "خطا: {{Cite web}} کے استعمال کے دوران no |title= specified ". http://www.keralatourism.org/destination/destination.php?id=191979895۔ اخذ کردہ بتاریخ 31 جنوری 2013.