پامباڈوم شولا قومی باغستان

پامباڈوم شولا قومی باغستان بھارتی ریاست کیرلا کا سب سے چھوٹا باغستان ہے۔[1][2] 2003ء میں اس باغستان کا اعلان ہوا ہے۔ یہ ایڈوکی ضلع کے مرایور میں واقع ہے۔ اس کا رقبہ 1.318 مربع کلومیٹر ہے۔ اس باغستان کی بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ شولا چراگاہوں کا مسکن ہے۔ اس کے آس پاس متی کیٹان شولا قومی باغستان، ایراوی کولم قومی باغستان، آناموڈی شولا قومی باغستان، کورنجی ملا پناہ گاہ، چنار جنگلی حیات پناہ گاہ وغیرہ موجود ہیں۔ یہاں کے سدا بہار جنگلات اور پانی کے زرخیز ذرائع کی وجہ سے مختلف نایاب پرندوں اور جانوروں کا مسکن بنا ہوا ہے۔

پامباڈوم شولا قومی باغستان
Pampadum Shola National Park
Wildlife sign at observation tower
پامباڈوم شولا قومی باغستان is located in کیرلا
پامباڈوم شولا قومی باغستان
مقامدیوی کولم تعلقہ ، ایڈوکی ضلع، کیرلا، جنوبی ہند
متناسقات10°8′38″N 77°16′1″E / 10.14389°N 77.26694°E / 10.14389; 77.26694متناسقات: 10°8′38″N 77°16′1″E / 10.14389°N 77.26694°E / 10.14389; 77.26694
رقبہ1.32 کلومیٹر2 (0.51 مربع میل)
بلندی:
1,886 میٹر (6,188 فٹ) to 2,531 میٹر (8,304 فٹ)

نام ترمیم

تمل اور ملیالم زبانوں میں 'پامباڈوم شولا' کا معنیٰ ہے سانپ ناچنے والا جنگل۔ پامب کا معنیٰ سانپ، آڈوم کا ناچنے والا اور شولا کا معنیٰ جنگل ہے۔

زیارت ترمیم

محکمۂ جنگلات سیاحوں اور محققوں کے لیے پامباڈوم شولا کی زیارت کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

پہنچنے کا راستہ ترمیم

پامباڈوم شولا مونار سے 35 کلومیٹر کی دوری پر کوولور وٹاوڈا جانے والی سڑک پر واقع ہے۔


حوالہ جات ترمیم

  1. Envis Kerala (2009)۔ "Forest"۔ Kerala State Council for Science, Technology and Environment۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2009 
  2. Online Highways LLC. (2004) India | Kerala | Devikulam Pambadum Shola National Park, retrieved 6/4/2007 [1]

مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم