پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ
پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ (اب باضابطہ طور پر پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزيزية جدہ یا PISJ کے طور پر لکھا جاتا ہے) (سابقہ پاکستان ايمبيسی اسکول جدہ) سعودی عرب میں کمیونٹی کی بنیاد پر سب سے بڑے اسکولوں میں سے ایک ہے- اسکول دو شفٹوں میں چلتا ہے - صبح کی شفٹ درمیانے، ثانوی اور اعلی ثانوی کلاسوں پر مشتمل ہوتی ہے جبکہ دوپہر کی شفٹ تیاری اور پرائمری جماعتوں پر مشتمل ہے-
شعار | "رَبِّ زدْنيِ عِلْماً" (عربی زبان) O my Lord! Advance me in Knowledge." |
---|---|
قیام | 1959 |
تدریسی عملہ | 100 |
طلبہ | 10,400 |
مقام | جدہ، ، سعودی عرب |
کیمپس | شہری علاقہ, 8 acre (32,000 میٹر2) |
رنگ | سبز، سفید اور سیاہ |
کھیل | کرکٹ، فٹبال، ہاکی |
ویب سائٹ | www.pisj.sch.sa |
اسکول کے دو حصے ہیں ایک لڑکوں کے لیے اور ایک لڑکیوں کے لیے ہے- جبکہ ایک منسلک عمارت میں انتظامی دفاتر واقع ہیں- اسکول 300-500 لوگوں کے لیے ایک سَماعت گاہ بھی ہے-
تنظیمی ڈھانچہترميم
اسکول سعودی عرب کی وزارت تعلیم کے قوانین اور قواعد مطابق کام کرتا ہے- اسکول کی روزمرہ سرگرمیوں کو اسکول کے پرنسپل کی نگرانی میں کیا جاتا ہے-
تاریخترميم
اسکول کی پرانی عمارت بغدادیہ میں تھی جبکہ نئی عمارت عزيزية میں واقع ہے جس کا افتاح 1984 میں کیا گیا-
وردیترميم
لڑکےترميم
ابتدائى اور متوسطترميم
سفید قمیض، خاکی پتلون، سفید موزے کے ساتھ سیاہ جوتے
ثانوی اور اعلی ثانویترميم
سفید قمیض، سیاہ پتلون، سفید موزے کے ساتھ سیاہ جوتے
سہولیاتترميم
- سماعت گاہ
- دو کتب خانے
- پانچ تجربہ گاہیں
- امور خانہ داری تجربہ گاہ
- فنون لطیفہ تجربہ گاہ
- دو کمپیوٹر تجربہ گاہیں
- دو اساتذہ انتظارگاہیں
- دوا خانہ
- کھیل کا میدان
حوالہ جاتترميم
بیرونی روابطترميم
- پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pisj.sch.sa (Error: unknown archive URL)
- Federal Board of Intermediate and Secondary Education
- پینورامیوآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ panoramio.com (Error: unknown archive URL)