پاکستان کا صدارتی معیار
پاکستان کا صدارتی معیار (انگریزی: Presidential Standard of Pakistan) صدور پاکستان کا سرکاری پرچم کا نام ہے۔



ڈیزائن
ترمیمصدارتی پرچم کا بیک گراؤنڈ پاکستان کے قومی پرچم پر ہی مشتمل ہوتا ہے جس میں ہلال اور ستارے کی جگہ سنہری صدارتی تاج بنا ہوتا ہے۔ اس پرچم کا سائز قومی پرچم سے چھوٹا ہوتا ہے۔
استعمال
ترمیمصدارتی پرچم صرف صدر پاکستان کی موجودگی میں ہی آویزاں کیا جاتا ہے۔ صدر پاکستان کی سرکاری رہائش گاہ اور سرکاری دفتر پر بھی یہی پرچم آویزاں ہوتا ہے۔یہ پرچم قومی پرچم کے ساتھ ہی آویزاں کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ صدر پاکستان کی سرکاری گاڑی پر بھی یہ پرچم آویزاں کیا جاتا ہے۔ صدارتی پرچم کسی عمارت پر نہیں لہرایا جاتا۔
تاریخ
ترمیمصدارتی معیار سب سے پہلے 1956 میں اختیار کیا گیا تھا اور 1974 اور 1998 میں دو بار اس کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی۔
Flag | استعمال کا دورانیہ | تفصیل |
---|---|---|
1998–تا حال | ہلال اور ستارہ والا پرچم | |
1974–1998 | سابقہ پرچم جو 1974 سے 1998 تک زیر استعمال رہا۔ | |
1956–1967 | سابقہ پرچم جو 1956 سے 1967 تک زیر استعمال رہا۔ |