پتھراؤ یا پتھر بازی (انگریزی: Stone throwing) کسی پر پتھر پھینکنے کو کہتے ہیں۔ اگر یہ دانستہ طور پر کسی اور شخص پر پھینکا جائے، تو ایک طرح کا مجرمانہ حملہ ہو سکتا ہے۔ دنیا کے کئی حصوں میں سیاسی یا سماجی احتجاج اور غصے کے اظہار کے لیے پتھراؤ ایک اہم حصہ بن چکا ہے کیوں کہ پتھر ہر جگہ موجود ہوتے ہیں اور آسانی سے کسی بھی شخص کی جانب سے کسی دوسرے شخص کو چوٹ پہنچانے کے کام میں آ سکتے ہیں۔ [1] [2] [3] [4] پتھراؤ اور سنگساری میں بڑا فرق ہے۔ سنگساری دنیا کے کچھ حصوں میں زنا کے ارتکاب کرنے والوں کو قانونًا سزا ہوتی ہے۔ اس کے بر عکس پتھراؤ کسی حکومت یا عدالت کے حکم کا تابع نہیں ہوتا۔ یہ اکثر منظم بھی نہیں ہوتا، محض مقامی لوگوں کے شدید غصے اور احتجاج کا ذریعہ ہوتا ہے، اس کے پیچھے کسی تنظیم یا سازش نہیں ہوتی ہے۔

مجارستان میں پتھراؤ کرنے والے ایک لڑکے کا مجسمہ


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "لیاری کے دورے کے دوران بلاول کے قافلے پر پتھراؤ"۔ وائس آف امریکا 
  2. "سوڈان : پتھراؤ سے زخمی ہونے والا پولیس اہل کار چل بسا"۔ العربیہ نیوز 
  3. "کوہاٹ ایکسپریس پر پتھراؤ کرنے والے پکڑے گئے"۔ بی کے نیوز۔ 08 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2019 
  4. "گردوارے پر پتھراؤ، سکھوں کااحتجاج"۔ بی بی سی نیوز