پدما سچدیو

بھارتی ناول نگار

پدما سچدیو (انگریزی: Padma Sachdev) (1940ء - اگست 2021ء) بھارتی شاعرہ اور ناول نگارہ تھیں۔ وہ ڈوگری زبان کی پہلی جدت پسند خاتون شاعرہ تھیں۔[3] وہ ڈوگری کے علاوہ ہندی میں بھی لکھتیں۔ ان کے متعدد شاعری کے مجموعے شائع ہو چکے ہیں جن میں میری کویتا میرے گیت بھی شامل ہے جس کے لیے انھیں 1971ء میں ساہتیہ اکیڈمی اعزاز ملا تھا۔[4][5] حکومت ہند نے انہی 2001ء میں بھارت کے چوتھے بڑے شہری اعزاز پدم شری اعزاز سے نوازا۔[6] اور حکومت مدھیہ پردیش نے 2007ء-08ء کے لیے کبیر سمان سے سرفراز کیا۔[7]

پدما سچدیو
(ہندی میں: पद्मा सचदेव ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 1940 (عمر 83–84 سال)
پرمنڈل جموں، جموں و کشمیر، بھارت
وفات 4 اگست 2021ء (80–81 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت بھارتی
شریک حیات اول وید پال دیپ، دوم سریندر سنگھ
عملی زندگی
پیشہ شاعرہ، قلم کار
پیشہ ورانہ زبان ڈوگری ،  ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
سرسوتی اعزاز   (2015)
ساہتیہ اکادمی ایوارڈ   (برائے:Meri Kavita Mere Geet ) (1971)[2]
 پدم شری اعزاز برائے ادب و تعلیم    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

ذاتی زندگی

ترمیم

پدما سچدیو کی ولادت 1940ء میں پرمنڈل، جموں میں ہوئی۔ ان کے والد جے دیو باڈو سنسکرت کے اسکالر اور مدرس تھے جن کا تقسیم ہند کے دوران میں قتل ہو گیا تھا۔ جے دیو کی 3 اولادیں ہوئیں جن میں پدما سب سے بڑی تھیں۔ پدما نے پہلے ڈوگری زبان کے شاعر وید پال دیپ سے شادی کی اور بعد میں سنگھ بندھو موسیقی جوڑی میں سے ایک سریندر سنگھ سے 1966ء میں شادی کرلی۔[8] پدما فی الحال نئی دہلی میں مقیم ہیں۔[4]

پیشہ وارانہ زندگی

ترمیم

پدما نے 1961ء میں آکاش وانی میں کام کیا۔ وہ وہاں اناونسر تھیں۔ یہیں ان کی ملاقات سریندر سنگھ سے ہوئی جو سنگھ بندھو جوڑی کے ایک رکن تھے اور وہاں ڈیوٹی افسر تھے۔[8] بعد کے دنوں میں انھوں نے آکاش وانی ممبئی میں بھی کام کیا۔[4] انھوں نے کئی شعری مجوعے شائع کیے جن میں توی تے چندن (1976ء)، نہیریاں گلیاں (1982ء)، پوٹا پوٹا نمبل (1987ء)، اتر واہینی (1992ء) اور تینتھیاں (1992ء) شامل ہیں۔[3][4]

انھوں نے وید راہی کی 1973ء کی فلم پریم پربت کا گانامیرا چھوٹا سا گھر بار کے بول لکھے۔ اس گانا کو جے دیو نے موسیقی دی۔ اس کے بعد انھوں نے 1978ء کی فلم آنکھیں دیکھی کے دو نغمے لکھے جس میں جے پی کوشک نے موسیقی دی۔ ایک گانا سونا رے تجھے کیسے ملوں ہے جسے محمد رفیع اور سلکھشنا پنڈت نے گایا۔ انھوں نے 1979ء کی فلم ساہس کے لیے بھی گانے لکھے جس میں امین سنگیت نے موسیقی دی تھی۔

اعزازات

ترمیم

وفات

ترمیم

ان کی وفات 4 اگست 2021ء کو ہوئی۔[9]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Dogri Poet Padma Sachdev Is No More
  2. http://sahitya-akademi.gov.in/awards/akademi%20samman_suchi.jsp#DOGRI — اخذ شدہ بتاریخ: 22 فروری 2019
  3. ^ ا ب George, p. 522
  4. ^ ا ب پ ت Mathur, p. 182
  5. "Sahitya Akademi Award"۔ Official website۔ 21 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2013 
  6. "Padma Awards Directory (1954–2009)" (PDF)۔ وزارت داخلی امور، حکومت ہند۔ 10 مئی 2013 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ 
  7. "Rashtriya Mahatma Gandhi Award to be given to Seva Bharti"۔ 10 اگست 2008۔ 27 ستمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2013 
  8. ^ ا ب "Song of the Singhs"۔ The Hindu۔ 6 مئی 2004۔ 05 جولا‎ئی 2004 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2013 
  9. Dogri Poet Padma Sachdev Is No More

بیرونی روابط

ترمیم

مزید پڑھیے

ترمیم