پربودھ ناراین سنگھ ہندی، سنسکرت، میتھلی، پالی، اردو اور فارسی زبانوں کے ماہر، کئی ماہناموں کے مدیر، مترجم اور کولکاتا یونیورسٹی میں شعبہ ہندی میں ریڈر بھی رہ چکے تھے۔ تحریک آزادی ہند سے بھی جڑے تھے۔

پربودھ ناراین سنگھ
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1924
تاریخ وفات 2005
شہریت برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
بھارت (26 جنوری 1950–)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ کولکاتا یونیورسٹی کے شعبہ ہندی کے ریڈر
ملازمت جامعہ کلکتہ   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت ادارت، نصانیف و تراجم، ساہتیہ اکیڈمی انعام یافتہ
کارہائے نمایاں قرۃ العین حیدر کی ایک ناول کا میتھلی زبان میں ترجمہ، جس کی وجہ سے انھیں ساہتیہ اکیڈمی کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔
اعزازات
باب ادب

تعلیمی وابستگی ترمیم

وہ کولکاتا یونیورسٹی میں شعبہ ہندی میں ریڈر (1960–1978) کے عہدے پر فائز ہو کر سبک دوش ہوئے تھے۔ [1]

ادارت ترمیم

وہ کئی جرائد کے مدیر یا ان سے منسلک تھے، جن میں اُدَے (ماہ نامہ، کولکاتا)، میل ملاپ (ماہ نامہ، پٹنہ)، مِتھِلا دَرْشَن (ماہنامہ) سے جڑے تھے۔[1]

ترجمہ اور ساہتیہ اکیڈمی اعزاز ترمیم

انھوں نے قرۃ العین حیدر کی ایک تصنیف پت جھڑ کی آواز کا میتھلی زبان میں پت جھرک سُوَر کے عنوان سے ترجمہ کیا، جس کے لیے انھیں 2002ء میں ساہتیہ اکیڈمی اعزاز بھی دیا گیا تھا۔[1]

یاد میں انعام ترمیم

پربودھ ناراین سنگھ کی یاد میں دیا جانے والا پربودھ ساہتیہ سمان میتھلی کا سب سے بڑا با وقار اعزاز ہے۔[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت سہ ماہی سنوادیا، جنوری تا مارچ 2017ء سال:15 شمارہ:2 ISSN 2347-5293