پربھا راؤ (4 مارچ 1935ء - 26 اپریل 2010ء) ایک بھارتی سیاست دان اور جب ان کا انتقال ہوا اس وقت بھارت کی ریاست راجستھان کی گورنر تھیں۔ 25 جنوری 2010ء کو شملہ میں ارمیلا سنگھ کے چارج سنبھالنے کے بعد انھیں ہماچل پردیش کے گورنر سے تبدیل کر کے راجستھان کی گورنر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ [2] ابتدائی طور پر راجستھان کے سابق گورنر ایس کے سنگھ کی موت کے بعد انھیں ہماچل پردیش کے گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے ساتھ راجستھان کی گورنر کا اضافی عہدہ بھی ملا۔ [3] وہ 19 جولائی 2008ء سے ہماچل پردیش کی گورنر تھیں۔ وہ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی سابق صدر تھیں۔ ان کا تعلق وردھا سے ہے۔ ان کا ایک بھائی ہے جس کا نام ارون واسو ہے۔

پربھا راؤ
 

مناصب
گورنر ہماچل پردیش   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
19 جولا‎ئی 2008  – 24 جنوری 2010 
وشنو کوکجے  
ارمیلا سنگھ  
گورنر راجستھان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
2 دسمبر 2009  – 26 اپریل 2010 
شیلندرا کمار سنگھ  
شیوراج پاٹیل  
معلومات شخصیت
پیدائش 4 مارچ 1935ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھنڈوا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 26 اپریل 2010ء (75 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت انڈین نیشنل کانگریس   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان ،  ایتھلیٹکس مقابلہ باز   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل ایتھلیٹکس   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وہ 13ویں لوک سبھا میں رکن پارلیمان تھیں اور مہاراشٹر کے وردھا (لوک سبھا حلقہ) سے منتخب ہوئیں۔ وہ پہلی بار پلگاؤں سے 1972ء میں مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔

وہ ایک سابق ایتھلیٹ تھیں اور انھوں نے لمبی چھلانگ، اونچی چھلانگ، رکاوٹوں، ڈسکس تھرو اور دوڑ میں مہاراشٹر کی نمائندگی کی تھی۔ وہ ایک موسیقار ہ بھی تھیں اور انھوں نے سیاست اور موسیقی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

راؤ کا انتقال 26 اپریل 2010ء کو نئی دہلی کے جودھ پور ہاؤس میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ وہ راجستھان کی لگاتار دوسری گورنر بن گئیں اور عہدے کے دوران میں انتقال کر گئیں۔ [4]

سیاست

ترمیم

راؤ 13ویں لوک سبھا میں رکن پارلیمان تھیں اور مہاراشٹر کے وردھا (لوک سبھا حلقہ) سے منتخب ہوئیں۔ وہ پہلی بار پلگاؤں سے 1972ء میں مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔مہارشٹر سے 1972ء تا 1978ء تک ایم ایل اے رہیں، پھر 2 دسمبر 2009 تا 26 اپریل 2010 تک راجستھان کی گورنر اور اس کے بعد 19 جولائی 2008 تا 24 جنوری 2010 تک ہماچل پردیش کی سولہویں گورنر بنیں۔ 26 اپریل 2010ء کو دل کا دورہ پڑنے سے جب ان کی وفات ہوئی تو ان کی جگہ شیوراج پاٹیل گورنر بنے۔

وفات

ترمیم

26 اپریل 2010ء 75 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ان کی وفات ہوئی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://articles.timesofindia.indiatimes.com/2010-04-26/india/28135767_1_heart-attack-hospital-jodhpur-house
  2. "President appoints Governors"۔ Press Information Bureau, New Delhi Press release dated 16 جنوری 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-10-22
  3. "GOVERNOR OF HIMACHAL PRADESH GETS ADDITIONAL CHARGE OF RAJASTHAN"۔ Rashtrapati Bhavan, New Delhi Press Release Dated۔ 2 دسمبر 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-10-22
  4. Rajasthan Governor Prabha Rau passes away[مردہ ربط] The Hindu