احتشام حسین
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
احتشام حسین ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ادیب، مارکسی نقاد اور افسانہ نگار ہیں۔[1]
احتشام حسین | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 اپریل 1922ء ماہل |
وفات | 1 دسمبر 1972ء (50 سال) الہ آباد |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیماحتشام حسین 21 اپریل 1912ء کو ہندوستان میں اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے ایک قصبے ماہل میں پیدا ہوئے۔ 1936ء میں الہ آباد سے ایم اے کر کے لکھنؤ یونیورسٹی میں اردو کے لیکچرر مقرر ہوئے۔ پھر الہ آباد یونیورسٹی میں اردو کے پروفیسر رہے۔ نظریاتی حوالے سے ترقی پسند تحریک سے وابستہ رہے۔ اس لیے ان کی تنقید پر مارکسی اثرات کو بآسانی محسوس کیا جا سکتا ہے۔ 1954ء میں امریکا کی ایک انجمن نے وہاں کے ذہنی رجحانات کا مطالعہ کرنے کے لیے مدعو کیا ایک سال بعد امریکا اور لندن سے واپس آکر اپنے مشاہدات ساحل و سمندر کے نام سے کتابی صورت میں شائع کیے۔ تنقیدی مضامین کے آٹھ مجموعے چھپ چکے ہیں۔ جن میں تنقیدی جائزے، روایت و بغاوت، تنقید و علمی تنقید اور اعتبارنظر خصوصیت سے قابل ذکر ہیں۔ ویرانے افسانوں کا مجموعہ ہے۔
پروفیسر سید احتشام حسین۔ایک کلاسیکل ترقی پسند نقاد
ترمیم”پروفیسر سید احتشام حسین۔ ایک کلاسیکل ترقی پسند نقاد“ کے عنوان سے محمد عثمان بٹ کا مضمون 2021ء میں سامنے آیا۔ یہ مضمون احتشام حسین کی مختصر سوانح کے ساتھ ساتھ اُن کی اُردو زبان و ادب کے حوالے سے خدمات کا اجمالی جائزہ بھی پیش کرتا ہے۔اُن کی تحریروں میں لسانی مباحث کے علاوہ ادب کو تہذیب و ثقافت اور سماجی تناظر میں پیش کرنے کا رجحان عام ہے۔ اُن کی تصانیف کی نمایاں خصوصیت اُن کے ہاں ترقی پسندیت، مارکسیت اور سائنسی تنقید کا امتزاج ہے۔
اِس حوالے سے محمد عثمان بٹ لکھتے ہیں:
”احتشام حسین کو ترقی پسند نقادوں میں امتیاز حاصل ہے چوں کہ وہ اُردو کی کلاسیکی ادبی روایت کے احترام کے ساتھ اپنی ترقی پسند، مارکسی اور سائنسی تنقید کو آگے بڑھاتے ہیں۔ اِسی لیے میں انھیں کلاسیکل ترقی پسند نقاد کہتا ہوں۔“[2]
وفات
ترمیماحتشام حسین کی وفات یکم دسمبر، 1972ء کو الہ آباد، بھارت میں ہوئی ۔
تصانیف
ترمیم- اردو ادب کی تنقیدی تاریخ
- اردو لسانیات کا خاکہ
- تنقیدی جائزے
- تنقیدی نظریات
- تنقید اور عملی تنقید
- راویت اور بغاوت
- روشنی کے دریچے
- ہندوستانی لسانیات کا خاکہ
- ادب اورسماج[3]
بیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Prof Ehtesham Hussain | Muslimsaleem's Blog
- ↑ محمد عثمان بٹ (5 مئی 2021ء)۔ "پروفیسر سید احتشام حسین۔ایک کلاسیکل ترقی پسند نقاد"۔ اُردو پوائنٹ۔ پاکستان۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2023ء
- ↑ پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:35