پنڈت کشن مہاراج
جے کشن مہاراج : 3 ستمبر 1923ء، ہندوستان کے معروف طبلہ نواز اور کلاسیکل رقاص۔، جنھوں نے فلم پریم روگ اور دل تو پاگل ہے میں اپنے فن کے ذریعہ عوام کو مسحور کیا۔[2]
پنڈت کشن مہاراج | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 ستمبر 1923ء بنارس |
تاریخ وفات | 4 مئی 2008ء (85 سال)[1] |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
فنکارانہ زندگی | |
نوع | بھارتی کلاسیکی موسیقی |
آلہ موسیقی | طبلہ ، صوت |
پیشہ | گلو کار |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
ہندوستان کے معروف طبلہ نواز۔3 ستمبر 1923 کو کشن مہاراج کی پیدائش ایک ایسے خاندان میں ہوئي تھیں جہاں موسیقی سے محبت کی روایت تھی۔ بچپن میں کلاسیکی موسیقی کی تعلیم انھوں نے اپنے والد سے حاصل کی اور والد کے انتقال کے بعد چچا نے موسیقی کے علم کو آگے بڑھایا۔
موسیقی
ترمیممحض گیارہ برس کی عمر میں وہ عوامی تقاریب میں اپنے فن کا جوہر دکھانے لگے تھے اور اسی عمر میں اپنے فن کے ذریعہ عوام کو مسحور کرنا شروع کر دیا تھا۔ انھوں نے چند ہی سال میں استاد فیاض خان، پنڈت اونکار ناتھ جوشی، وسنت رائے، پنڈت روی شنکر اور استاد علی اکبر خان جیسے نامور موسیقی نوازوں کے ساتھ پروگرام پیش کیے۔
اعزازات
ترمیمکشن مہاراج نے شمبھو مہاراج، ستارہ دیوی، نٹراج گوپی کرشن اور پنڈت برجو مہارج جیسے مشہور کلاسیکی رقاصوں کے لیے موسیقی دی۔ انہيں 1973 میں اعلیٰ شہری اعزاز ’پدم شری‘ سے نوازا گیا اور اس کے بعد پھر انھیں 1984 میں مرکزی موسیقی اکادمی ایوارڈ دیا گیا۔4 مئی 2008 کو اکاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔