اصطلاح term

باب
باب
بابیہ
ابواب
ابواب
باب (مصدر)
بابی (صفت)
بابی
بابیت

port
porta
port
ports
portae
portal
portal
porto-
porting

انگریزی کا لفظ port اپنی اصل الکلمہ میں لاطینی کے لفظ porta سے بنا ہے جس کے معنی بنیادی طور پر دروازہ، باب اور مدخل (داخل ہونے کا مقام) کے ہوتے ہیں۔ اس لفظ port مدخل یا باب و دروازہ کے مفہوم سے پھر مدخل کے مقام کے اعتبار سے انگریزی میں مختلف الفاظ ماخوذ ہوتے ہیں ؛ مثال کے طور پر اگر مدخل سمندر پر ہو تو کشتیوں اور آبی جہازوں کے لیے اسی سے seaport بنایا جاتا ہے، اگر دریا ہو تو rever port بھی کہا جاتا ہے اور اگر مدخل ہوائی جہاز کے لیے ہو تو پھر اسی port سے airport بنا لیا جاتا ہے۔ برسبیلِ تذکرہ اس بات کی وضاحت بھی ضروری محسوس ہوتی ہے کہ port ہی سے ملتے جلتے مفہوم کا ایک اور انگریزی لفظ harbor بھی مستعمل ہے جس کی لغاتی تعریف کے مطابق یہ کسی بھی ایسی port کو کہا جا سکتا ہے جس میں ایک سائبان کی سہولت میسر ہو اور اگر غور کیا جائے تو لفظ بندرگاہ اسی انگریزی لفظ harbor کے لیے زیادہ موزوں لگتا ہے؛ بہرحال اردو میں چونکہ لفظ port عام طور پر بندر گاہ کے ہی لیے آتا ہے اس لیے اردو ویکیپیڈیا پر harbor کے لیے لفظ مینا[1] اختیار کیا گیا ہے؛ بعض اوقات harbor کے لیے لنگرگاہ کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے لیکن چونکہ یہ بلا اختصاص port کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے اس لیے لفظ مینا کا انتخاب harbor کے لیے مناسب ہے۔

اصل مفہوم

ترمیم

لفظ port متعدد و مختلف شعبہ جات علم میں استعمال ہوتا ہے مثال کے طور پر ابتدائییہ میں مذکور جہازرانی مفہوم کے علاوہ علم طب میں اس ورید کو کہ جو خون کو جگر میں داخل کرتی ہے اسے portal vein کہا جاتا ہے اور یہاں بھی مفہوم بندرگاہ اور ہوائی اڈے کی طرح باب یعنی مدخل کا ہی ہے۔ اس لفظ کا ایک اور مشہور استعمال علم شمارندہ میں دیکھا جاتا ہے جہاں اس سے مراد معطیات کے مدخل (خواہ یکطرفہ ہو یا دو طرفہ) یعنی باب کی ہی لی جاتی ہے جو ایک مصنع کثیف بھی ہو سکتا ہے یا پھر سافٹ ویئر بھی port کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ چونکہ یہ مدخل یا باب، عام جہازرانی مفہوم میں، ظاہر ہے کہ کسی جگہ کی جانب اشارہ کر رہا ہوتا ہے اسی وجہ سے اس کے لیے بندر[2] اور لنگر کے ساتھ گاہ کا اضافہ کر کہ بندرگاہ یا لنگرگاہ جیسے الفاظ وجود میں آ گئے ہیں اور اپنی مسلم تاریخی حیثیت و پس منظر رکھتے ہیں۔ اب رہی بات اسی لفظ port کے سائنسی اور طرزیاتی استعمال کی تو وہاں یہ لفظ اپنے باب (gate) کے مفہوم میں ہی آتا ہے اور اس سے گاہ یا جگہ یا رہ کی مراد ہرگز نہیں لی جا سکتی؛ مثال کے طور پر portoenterostomy کو معوی فغرِ گاہ کہنا درست نہیں کہا جائے گا جبکہ اس کے لیے طب کی کتب میں معوی فغرِ بابیہ کی اصطلاح مستعمل ہے۔ ایک اور مثال مذکورہ بالا portal vein کی لی جا سکتی ہے جسے ورید الباب (یا بابی ورید) ہی کہا جائے گا اور یہاں گاہ ورید کہنا بالکل غلط ہو گا۔

اختصاصات

ترمیم

اس لفظ port کے لیے بعض اختصاصات بھی اختیار کیے جا سکتے ہیں ؛ مثال کے طور پر جیسا کہ بندرگاہ اور لنگرگاہ کے الفاظ اس قدر عام ہیں کہ ان میں شامل لفظ گاہ، port سے ایک نسبت سی اختیار کر چکا ہے اور اس لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو جہازرانی کے شعے میں port کا مفہوم وہی اختیار کیا جا سکتا ہے کہ جو بندرگاہ میں ہے یعنی جگہ کا۔ اور اس طرح بالگردگاہ وغیرہ جیسے الفاظ کو استعمال کیا جا سکتا ہے کہ یہ بالگرد بابیہ کی نسبت ادائگی میں سہل بھی ہیں اور بندرگاہ اور لنگرگاہ وغیرہ کے ہم وزن بھی ہیں۔

ممکنہ اعتراض

ترمیم

لفظ port کے لیے باب کا استعمال کرنے پر ایک ممکنہ اعتراض یہ ہو سکتا ہے کہ اردو میں یہ لفظ عام طور پر پھاٹک یا gate کے لیے ہی آتا ہے؛ تو اس سلسلے میں اول تو یہ کہ port بھی gate ہی کا مفہوم رکھتا ہے دوسری یہ بات کہ طب کی اردو ہی کی کتب میں یہی لفظ باب، port کے لیے آتا ہے اور تیسرے یہ کہ خود اس ویکیپیڈیا پر زمرہ:ابواب موجود ہے جو انگریزی ویکیپیڈیا کے portal کا متبادل ہے؛ portal اصل میں porta سے ہی بنا ہے جو port ہی کا لاطینی زدہ انداز ہے۔ اور آخر کو یہ کہ گو مذکورہ بالا سطور میں باب کا متبادل منتخب کرنے کے سلسلے میں تین عدد توجیہات درج کر دی گئی ہیں لیکن ان توجیہات کے بغیر بھی اگر ضرورت پیش آجائے تو کسی عام مفہوم کے لفظ کو سائنسی مفہوم میں استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

اہم استعمالات

ترمیم

مذکورہ بالا وضاحت کے بعد درج ذیل میں ان چیدہ چیدہ الفاظ کے متبادلات دیے گئے ہیں کہ جن میں port کا لفظ کسی طور آتا ہے اور وہ ویکیپیڈیا پر اپنے مخصوص صفحات رکھتے ہیں۔

جہازرانی

ترمیم
  1. seaport دیکھیے؛ بندرگاہ
  2. airport دیکھیے؛ ہواگاہ (ہوائی اڈا)
  3. porthole دیکھیے؛ روزنہ
  1. portacath دیکھیے؛ قثطرِ بابیہ
  2. portal circulation دیکھیے؛ بابی دوران
  3. portovenography دیکھیے؛ تخطیطِ بابی ورید

علم کمپیوٹر

ترمیم
  1. computer port (hardware) دیکھیے؛ شمارندی بابیہ (مصنع کثیف)
  2. computer port (software) دیکھیے؛ شمارندی بابیہ (مصنع لطیف)
  3. porting دیکھیے؛ بابیت
  4. ports collection دیکھیے؛ مجموعۂ ابواب

حوالہ جات

ترمیم
  1. ایک اردو لغت میں لفظ مینا کے معنی۔
  2. ایک لغت میں لفظ بندر کے معنی۔