پونم باجوا
پونم باجوا ایک بھارتی اداکارہ ہیں ، جو خاص طور پر ملیالم ، تیلگو ، تمل اور کنڑا فلموں میں نظر آتی ہیں۔ انھوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 2005 میں کیا تھا اور ان کی پہلی فلم مودیتی سنیما تھی جو ایک تلگو فلم ہے ، اس فلم کے بعد انھوں نے مزید تلگو فلموں میں بھی پیش کیا جس میں باس (2006) شامل ہیں۔ ان کی پہلی تامل فلم سیول (2008) ہے۔ [1] مختلف زبانوں میں مختلف فلموں میں اداکاری کرکے اس نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ۔ [2]
پونم باجوا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 اپریل 1989ء (36 سال) ممبئی |
قومیت | بھارتی |
والدین |
|
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ، ماڈل |
پیشہ ورانہ زبان | ملیالم |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمپونم باجوا ایک پنجابی اور آئینگر گھرانے میں 5 اپریل 1989ء کوممبئی میں بحریہ کے افسر امرجیت سنگھ باجوا اور پینٹر / گھر ساز جیا لکشمی باجوا کے ہاں پیدا ہوئیں۔ اس کی ایک چھوٹی بہن دیپیکا باجوہ ہے۔ [3] انھیں 2005 میں مس پونے کا تاج پہنایا گیا ، جس کے بعد انھوں نے تعلیم کے دوران پارٹ ٹائم ماڈلنگ شروع کی ۔ [4] جب وہ ایک ریمپ شو کے لیے حیدرآباد گئیں تو ، مودیتی سینما ہدایتکار نے انھیں دیکھا اور ان سے پوچھا کہ کیا انھیں فلموں میں دلچسپی ہے؟انھوں نے تبہی اپنی 12 ویں جماعت مکمل کی تھی اور کالج میں داخلی کرنے میں ابھی پانچ ماہ کا فاصلہ تھا اور اس وجہ سے وہ ماہرین تعلیم میں شاندار کارکردگی کے باوجود فلم میں کام کرنے پر راضی ہو گئی۔ [5] اس نے پونے کے سیمک کالجج سے لٹریچر کی ڈگری حاصل کی جس میں بھی اس نے کامیابی حاصل کی۔ [6]
کیریئر
ترمیمپونم باجوا نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا ، جس کے بعد وہ اداکارہ بن گئیں۔ انھوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2005 ء کی تیلگو فلم مودیتی سنیما سے کیا، جس کے بعد انھیں فلموں میں بہت سی آفرز موصول ہوئیں ، وہ کئی تیلگو تمل اور ملیالم فلموں میں شائع نظر آئیں ، جسن میں پریمانتھے انتھے، باس، وڈوکا، پیروگو ،پھر نوواٹو، کچہری ارمبام،'تھمبی کوٹائی اورچائنا ٹاؤن شامل ہیں۔ فلم باس میں ان کے مدمقابل اداکار ناگ رجن تھے۔ وہ ہداہت گار بھاسکر اور اداکار اللو ارجن کی فلم پروگو . [7] میں بھی نظر آئیں۔ پونم نے 2008 میں تمل فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور ٖڈائریکٹر ہری کی مسالا فلم سیول کے ساتھ ساتھ تھینوتو اور کچہری ارمبام ، میں اداکارجیوا کے ساتھ کام کیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے دروھی اور تھمبی کاٹائی میں بھی کام کیا۔ تمل کے بعد انھوں نے ملیالم کی ایک فلم چائنا ٹاؤن میں کام کیا۔ [8]
فلمی گرافی
ترمیم† | ان فلموں کی نمائندگی کرتا ہے جو ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی ہیں |
سال | مووی | کردار | زبان | نوٹ |
---|---|---|---|---|
2005 | موداتی سنیما | سندھو | تیلگو | |
2006 | پریمانتھے انتھے | پوانی | تیلگو | |
باس | شروتی رام پرکاش | تیلگو | ||
تھانگیگاگی | پریا | کناڈا | ||
2007 | وڈوکا | ہرینی | تیلگو | |
2008 | پروگو | سببالکشمی نیل کانت | تیلگو | |
سیول | پیرجیتھم پنچامی | تمل | ||
تھیناوٹو | گیئتری | تمل | ||
2010 | کچہری ارمبام | مدھی | تمل | |
دروھی | شروتی / لوچانی | تمل | ||
2011 | تھمبی کوٹائی | کناگا امرتھلنگم | تمل | |
چائنا ٹاؤن | ایملی | ملیالم | ||
وینسائل ویاپری | لکشمی | ملیالم | ||
2012 | شکاری | رینوکا ، نندیٹھا |
ملیالم / کنڑ |
تمل ڈب 2013 |
مانتھریکان | نینڈینی | ملیالم | ||
2014 | پیروچوزی | خود | ملیالم | خاص ظہور |
2015 | روسوپوکلم | لینا سکندر | ملیالم | |
امبالا | خود | تمل | خاص ظہور | |
رومیو جولیٹ | نشا | تمل | ||
2016 | مست محبت | مایا | کناڈا | |
ارمانائی 2 | منجو | تمل | ||
متھینہ کتھیرکائی | مایا | تمل | ||
2017 | زکریا پوتین جیویچیرپنڈو | ماریہ | ملیالم | |
ماسٹر پیس | سمیتا | ملیالم | ||
2019 | این ٹی آر: کتھانائیکوڈو | گراپتی لوکیسواری | تیلگو | |
این ٹی آر: مہانیاکوڈو | گراپتی لوکیسواری | تیلگو | ||
کپپاٹھو راجا | میری | تمل |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2019-04-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-10-20
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2019-04-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-10-20
- ↑ "പൂവ് പോലെ പൂനം - mangalam.com"۔ 2016-03-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-14
- ↑ "Modati Cinema and a short stint in Telugu". The Times of India (انگریزی میں). 4 اپریل 2019. Retrieved 2019-05-04.
- ↑ "Poonam Bajwa -With stars in her eyes!"۔ 2014-09-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-14
- ↑ admin (10 اپریل 2019). "Poonam Bajwa Profile, Height, Age, Family, Affair, Wiki, Biography & More". Leora News (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2019-05-04.
- ↑ "All you want to know about #PoonamBajwa". FilmiBeat (انگریزی میں). Retrieved 2019-05-04.
- ↑ https://www.filmibeat.com/malayalam/movies/china-town/cast-crew.html