پروگو (اردو: دوڑ) 2008ء کی بھارتی تیلگو زبان کی رومانوی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار بھاسکر ہیں۔ اس فلم کے مرکزی ستارے اللو ارجن، شیلا كور اور پرکاش راج ہیں۔ پوجا باجوہ اور جیاسدھا نے فلم میں خصوصی ظہور کیا۔ دل راجو نے اس فلم سری وینکٹیشورا کریشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ منی شرما نے فلم کا میوزک کمپوز کیا۔ وجے سی چکرورتی نے فلم کی ایڈیٹنگ اور مارتھنڈ کے وینکٹیش نے فلم کی سنیماگرافی سنبھالی۔ یہ فلم 2014ء میں ہندی میں ہیروپنتی کے عنوان سے ٹائیگر شروف اور کریتی سینون کے ساتھ ری میک کی گئی۔

پروگو
فلم پوسٹر
ہدایت کاربھاسکر
پروڈیوسردل راجو
تحریربھاسکر
ستارےاللو ارجن
شیلا كور
پونم باجوہ
پرکاش راج
موسیقیمنی شرما
سنیماگرافیوجے سی چکرورتی
ایڈیٹرمارتھنڈ کے وینکٹیش
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارگیتا آرٹس
سری وینکٹیشورا کریشنز
کے اے ڈی انٹرٹینمینٹ (امریکا)
تاریخ نمائش
  • 2 مئی 2008ء (2008ء-05-02)
دورانیہ
166 منٹ
ملکبھارت
زبانتیلگو
بجٹ 20 کروڑ
باکس آفس 60 کروڑ

فلم کی کہانی ایک شخص نیلاکنٹا کے گرد گھومتی ہے جو اپنی دونوں بیٹیوں سبھلکشمی اور میناکشی سے بے حد محبت کرتا ہے۔ نیلاکنٹا اپنے گاؤں کا سردار ہے، جو محبت کی شادی پر یقین نہیں رکھتا۔ سبھلکشمی، ارابابو سے پیار کرتی ہے اور اپنی شادی کے دن اس کے ساتھ بھاگ جاتی ہے۔ نیلاکنٹا کے آدمی ارابابو کے دوستوں کو اغواہ کر لیتے ہیں۔ ان میں ایک لڑکا کرشنا ہوتا ہے۔ کرشنا اپنی موج میں مست رہنا والا ایک لڑکا ہے، جو میناکشی کو پہلی نظر میں دیکھتے ہی پیار کرنے لگ جاتا ہے پر اسے بعد میں پتا چلتا ہے کہ وہ نیلاکنٹا کی بیٹی ہے۔ میناکشی کرشنا سے ڈرتی ہے اور اس کے پیار کو قبول نہیں کرتی۔ نیلاکنٹا، ارابابو اور اپنی بیٹی سبھلکشمی کو ڈھونڈے لگ پڑتا ہے کہ اسی دوران کرشنا، میناکشی کی کچھ غنڈوں سے جان بچاتا ہے۔ اس واقعہ کے بعد میناکشی، کرشنا کے پیار کو سمجھنے لگتی ہے۔ بعد میں نیلاکنٹا، ارابابو اور اپنی بیٹی سبھلکشمی کو ڈھونڈ لیتا ہے، پر یہ جاننے کہ بعد کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہے اور اس کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہے، نیلاکنٹا ان دونوں کو چھوڑ دیتا ہے۔ فلم کی کہانی اس موضوع پر مبنی ہے کہ کرشنا کیسے میناکشی کا دل جیت تا ہے؟؟

فلم کی منصوبہ 15 مارچ، 2007ء کو حیدرآباد، دکن میں ہوئی اور شوٹنگ جون 2007ء میں شروع ہوئی۔ فلم کی شوٹنگ کیرلا، حیدرآباد، کوڈائی کنل اور راجامنڈری میں ہوئی، جبکہ ایک گانا اردن میں فلمایا گیا۔ فلم شوٹنگ اپریل 2008ء میں ختم ہوئی۔ یہ فلم 2 مئی، 2008ء کو جاری کی گئی۔[1][2] اس فلم نے 2 نندی اعزاز 1 فلم فیئر اعزاز جیتا۔[3]

یہ فلم ملیالم زبان میں کرشنا کے عنوان سے ڈب کی گئی۔ اس فلم کا ملیالم ورژن بھی کامیاب رہا۔[4] یہ فلم بعد میں، 2010ء میں گولڈ مائن ٹیلی فلمز کی طرف سے ہندی زبان میں ویرتا دا پاور کے عنوان سے ڈب کی گئی۔ ڈبنگ آرٹسٹ سنکٹ مہاترے نے اللو ارجن کی آواز کو ڈب کیا۔ اس ورژن نے ملے جلے تجزیے حاصل کیے۔[5]

ری میکس کا نقشہ

ترمیم
پروگو(2008ء)
(تیلگو)
سنجو آؤ سنجنا(2010ء)
(اڑیہ)
شیدن دیکھا یوئے چلو(2010ء)
(بنگالی)
ہیروپنتی(2014ء)
(ہندی)
اللو ارجن بابوشن دیو ٹائیگر شروف
شیلا كور پری جات سرابنتی چٹرجی کریتی سینون
پرکاش راج مہر داس تپس پال پرکاش راج

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Parugu premiere at Prasads"۔ idlebrain.com۔ 30 April 2008۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2014 
  2. "'Parugu' in theatres from tomorrow!"۔ IndiaGlitz۔ 30 April 2008۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2014 
  3. "Telugu movie 'Gamyam' bags four Nandi Film Awards"۔ The Hindu۔ 25 October 2009۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2014 
  4. "Allu magic enchants"۔ The Hindu۔ 26 August 2012۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2014 
  5. "'Parugu' remake gets mixed response in Bollywood"۔ IndiaGlitz۔ 24 May 2014۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2014 

بیرونی روابط

ترمیم