پہر
پہر وقت کی ایک روایتی اکائی ہے جسے بھارت، پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش میں استعمال کیا جاتا ہے۔ عموماً ایک پہر تین گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے، اس طرح ایک دن (دن اور رات ملا کر) میں آٹھ پہر ہوتے ہیں۔[1] مگر کچھ تقویموں میں اس سے کم یا زیادہ بھی ہوتا ہے مثلاً آریائی تقویم میں دن (دن اور رات ملا کر) کے پانچ پہر ہوتے ہیں۔
اشتقاق
ترمیمپہر اصلاً سنسکرت کا لفظ جو قدیم ہندوستان میں وقت کی اکائی کے لیے مستعمل تھا۔ نیز ہندوستانی زبان میں بھی اس لفظ کی اصل ملتی ہے جو پہرہ دینے اور پہرے داری سے متعلق ہے۔ کسی زمانے میں پہرے داروں کی باری ہر پہر تبدیل ہوتی تھی،[2] چنانچہ غالب قیاس ہے کہ اسی سے پہر کی اکائی کو اخذ کر لیا گیا۔
دورانیہ
ترمیمروایتی طور پر برصغیر میں دن کے چار اور رات کے چار پہر ہوتے ہیں۔[2] رات کا پہلا پہر سورج ڈھلتے ہی شروع ہو جاتا تھا جبکہ دن کا پہلا پہر پو پھٹتے ہی۔ چونکہ موسم کی تبدیلی دنوں اور راتوں کی لمبائی پر بھی اثرانداز ہوتی ہے اس لیے پہروں کا دورانیہ بھی بدلتا رہتا ہے۔ موسم سرما میں راتیں لمبی ہونے سے شمالی بھارت میں ایک رات کا پہر تقریبا 3.5 گھنٹے اور دن کا پہر تقریباً 2.5 گھنٹے کا ہوتا تھا۔ موسم گرما میں اس کے برعکس رات کا پہر تقریبا 2.5 گھنٹے اور دن کا پہر تقریبا 3.5 گھنٹے کا ہوتا تھا۔[2]اعتدال کے دنوں میں دن اور رات بر ابر ہوتے ہیں اور اس میں دن اور رات کے پہر دونوں 3 گھنٹے کے ہوتے تھے۔[3]
دن کا پہلا پہر طلوع آفتاب کے ساتھ ہی شروع ہوتا تھا۔ اس کے بعد دوسرا پہر شروع ہوتا تھا جس کا نام آج تک ہندوستانی زبان اور دیگر شمالی بھارتی زبانوں میں دوپہر ہے۔[3][4] اس کے بعد شام کے پہر کا روایتی نام سہ پہر ہوا کرتا تھا (فارسی میں تین کو سہ کہتے ہیں)، گوکہ یہ لفظ اب زیادہ استعمال نہیں ہوتا اور اس کی جگہ فارسی کا لفظ شام زیادہ عام ہو گیا ہے۔[5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Susan Snow Wadley (2005)، Essays on North Indian folk traditions، Orient Blackswan، ISBN 81-8028-016-0،
... pahar (period of three hours) ...
- ^ ا ب پ Amir Khusro Dihlavi, Mir Amman (1882)، Bāgh-o-bahār; or, Tales of the four darweshes، W.H. Allen،
... pahars, or watches, of which the second terminated at noon; hence, do-pahar-din, mid-day ... do-pahar-rat, midnight ... in the north of India, the pahar must have varied from three and a-half hours about the summer solstice, to two and a-half in winter, the pahars of the night varying inversely ...
- ^ ا ب Final report on the revision of settlement of the Sirsa district in the Punjab, J. Wilson (Settlement Officer), 1883, ... they vary in length at different times of the year, but at the equinox the pahars of the day and night are equal, each being three hours long. Dopahar means midday; pahar din raha=3 PM; pahar rat gai=9 PM; pahar din charha=9 AM ...
- ↑ A shorter English-Nepali dictionary, T. Warren, Asian Educational Services, 1988, ISBN 978-81-206-0304-2, ... midday dopahar دوپہر ...
- ↑ Hindi & Urdu phrasebook, Richard Delacy, Lonely Planet, 1998, ISBN 0-86442-425-6, ... kal seh pahar ko : yesterday evening ...