چترا، جھارکھنڈ (انگریزی: Chatra, Jharkhand) بھارت کا ایک آباد مقام جو چترا ضلع میں واقع ہے۔


चतरा
قصبہ
ملک بھارت
ریاستجھاڑکھنڈ
ضلعچترا ضلع
آبادی (2001)
 • کل41,990
زبانیں
 • دفتریہندی زبان, اردو،Santali
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ڈاک اشاریہ رمز825401
لوک سبھا constituencyChatra
ودھان سبھا constituencyChatra
ویب سائٹchatra.nic.in

تفصیلات

ترمیم

چترا اس سے پہلے ہزاریباغ ضلع کا حصہ تھا، 29 مئی 1991ء کو باضابطہ ضلع بنا۔ اس کے اطراف میں ہزاریباغ، لوہردگا، کوڈرما، پلاموں وغیرہ اضلاع واقع ہیں، نیز اس کا کچھ حصہ بہار کی سرحد سے بھی ملتا ہے۔ چترا کی تاریخ قبل مسیح سے ملتی ہے؛ لہذا یہ ایک تاریخی شہر ہے۔ چترا سبزی و شادابی اور جنگلات بھراپرا ہے، نیز معدنیاتی ذخائر میں سے کوئلہ بھی یہاں وافر مقدار میں موجود ہے۔ [1]

تفریحی مقامات

ترمیم

یہاں کے تفریحی مقامات میں تماسین، مالودہ،[2] گوا، ڈمیر سمیر[3] اور کھیوا [4] کی پہاڑیاں اور آبشار معروف ہیں۔

تاریخی مقامات

ترمیم

تاریخی مقامات ماں بھدرکالی مندر اٹکھوری[5](جو بہ یک وقت ہندوؤں،بدھ اور جین مذہب کے پیروکاروں کی عقیدت کا مرکز ہے۔)، شاہی مسجد اول محلہ[6] (جو مغل بادشاہ اورنگ زیب کے دور میں تعمیر ہوئی)، برورہ شریف وغیرہ ہیں۔

شخصیات

ترمیم

معروف مذہبی شخصیات میں جامعہ رشید العلوم چترا کے بانی محمد رحمت اللہ (جنھوں نے 1934ء میں گاندھی جی کی چترا آمد پر ان کے ساتھ اسٹیج شیئر کے جنگ آزادی میں شریک ہونے کی اپیل کی تھی،اور ان کی دعوت پر گاندھی جی مدرسہ بھی گئے تھے۔)،خانقاہ رشیدیہ کے سجادہ نشیں عبد الرشید رانی ساگری، جامعہ رشید العلوم چترا کے دوسرے مہتمم شفیق احمد، خانقاہ رشیدیہ کے دوسرے سجادہ نشیں ذو الفقار احمد، ابو الفرح (معروف بہ: ہیڈ مولانا) قابل ذکر ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://chatra.nic.in/about-district/
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 2023-07-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-07-06
  3. https://chatra.nic.in/tourist-place/dumer-sumer/
  4. https://chatra.nic.in/hi/रुचि-के-स्थान/
  5. سُمن, سُجیت کمار (18 اکتوبر 2019ء). "Bhadrakali Temple Itkhori" (ہندی میں). جاگرن. Retrieved 2023-07-07.
  6. https://chatra.nic.in/hi/संस्कृति-और-विरासत/