چورنلزم (انگریزی: churnalism) ایک گالی جیسا لفظ ہے جو اس صحافت کو کہا جاتا ہے جو خبری اشاعیوں، کہانیوں جو خبر رساں ایجنسیاں فراہم کرتی ہیں اور دیگر قسم کی قبل از وقت تیار کردہ مواد سے چلتی ہے۔ اس میں خبروں میں دیے جانے والی اطلاعات کا کم ہی استعمال ہوتا ہے جنہیں خود سے حاصل کر کے اخبارات و خبروں کے ذرائع میں مضمون یا پروگرام بنائے جاتے ہیں۔ اس کا مقصد اخراجات کو اصل خبر جمع کرنے اور ذرائع کی چھان بین کرنے کے کام کے ضمن میں بچایا جائے۔[1] اشتہارات کی کمی اور جدید انٹرنیٹ کی خبروں میں اضافے کے پیش نظر ذرائع ابلاغ کی آمدنیوں میں 2015ء میں زبر دست کمی دیکھی گئی۔[2] اس اصطلاح کے وضع کرنے کا شرف برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی وسیم ذاکر کو جاتا ہے۔

چورنلزم اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ اخبارات میں ملنے والی بیشتر خبریں اصلًا ماخذ تک پہنچ کر نہیں لی جاتی ہیں۔ حقیقی صحافت کی کمی کو تعلقات عامہ میں اضافہ ایک اہم وجہ بتائی گئی ہے۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Sally Jackson (5 June 2008)، "Fearing the rise of 'churnalism'"، The Australian، 31 مئی 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. ^ ا ب Roy Greenslade (27 May 2016)۔ "Suddenly, national newspapers are heading for that print cliff fall"۔ The Guardian۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2016 

بیرونی روابط

ترمیم