چوکسی (انگریزی: Alertness) ایک ایسی کیفیت ہوتی ہے جس میں فعال توجہ اور پوری مرکوزیت کے ساتھ مشاہدہ کیا جاتا ہے اور فوری طور پر کسی خطرے یا ہنگامی صورت حال سے نمٹا جاتا ہے۔ اس میں کسی امکانی صورت حال کو قبل از وقت بھانپ کر اس پر کار روائی کرنا شامل ہے۔ یہ نفسیات اور علم اجسام کا مشترکہ موضوع ہے۔

چوکسی کی مثالیں

ترمیم

چوکسی کی مثالیں عام انسانی زندگی اور جانوروں کی زندگی، دونوں میں دیکھی جاتی ہے۔ ہر گھر میں جب دودھ کو گرم کیا جا رہا ہوتا ہے، تب اس پر ابال آتے ہی چولہے کا بند کیا جانا یا دھیمی کیا جانا اسی کی مثال ہے۔ رات کے وقت محلہ در محلہ گشت کر رہے پولیس کے اہل کار اپنی اسی چوکسی کا مظاہرے کرتے ہوئے کئی بار چوروں کسی بڑے سرقے کے بعد یا قاتلوں کو کسی سنگین واردات کے بعد پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انسانوں سے ہٹ کر چوکسی کا عنصر جانوروں میں بھی دیکھا گیا ہے۔ گھریلو جانوروں میں بلی جب چوہوں کی بو سونگھتی ہے، تو وہ کافی چوکسی سے بیٹھتی ہے۔ جیسے ہی کوئی چوہا اس کی پکڑ کے دائرے میں آتا ہے، وہ جھپٹ پڑتی ہے۔ جنگل میں شیر بھی جب بھوکا ہوتا ہے، وہ اپنے شکار چانوروں کی تاک میں رہتا ہے، جیسے ہی کوئی جانور اس کی گرفت میں آتا ہے، وہ چھپٹ کر اسے اپنا نوالہ بنا دیتا ہے۔ اسی طرح سے آبی جانور مگر مچھ پانی میں یا اس کے باہر گھنٹوں بے حرکت پڑی رہتی ہے۔ مگر وہ چوکس رہتی ہے اور کہیں سے بھی کوئی جانور اس کی پکڑ میں آتا ہے تو وہ کھا لیتی ہے۔

اسی طرح سے منظم انسانی گروہوں جیسے کہ خاندان، سماج، حکومت وغیرہ میں چوکسی کی کافی اہمیت ہے۔ مثلًا اکثر ادارہ جات آتش فرو آلات نصت کرتے ہیں، جس سے کہ کسی بھی امکانی ناگہانی سے بچاؤں مطلوب ہے۔

اگست 2019ء میں بھارت کی ریاست کرناٹک کے مختلف شہروں اور اہم مقامات میں دہشت گرد حملوں کے اندیشوں سے متعلق انٹلیجنس اطلاعات موصول ہونے کے بعد ریاست بھر میں سخت ترین سکیورٹی چوکسی اختیار کرلی گئی تھی۔ ریاست کے تمام اہم مقامات پر جگہ جگہ بھاری پولیس جمعیت تعینات کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر مٹل ڈیٹکٹروں اور سونگھنے والے کتے یا اسنیفر ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے تلاشی مہم شروع کردی گئی تھی۔[1] یہ کسی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکومت کی چوکسی اور کوششوں کی ایک مثال ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم