سہیل حسن
ڈاکٹر سہیل حسن محدث، محقق، مصنف، ماہر تعلیم اور دعوتی و تربیتی سرگرمیوں میں متحرک عالم دین ہیں، آج کل وہ ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔
سہیل حسن،ڈاکٹر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | Error: Need valid birth date: year, month, day لاہور،پنجاب، پاکستان |
قومیت | پاکستان |
مذہب | اسلام |
عملی زندگی | |
پیشہ | استاد عالم دین محقق |
تنظیم | توحید اکیڈمی مسجد توحید |
عسکری خدمات | |
وفاداری | اہل حدیث سلفی |
درستی - ترمیم |
نام ونسب
ترمیمسہیل حسن بن عبد الغفار حسن رحمانی بن عبد الستار حسن بن عبد الجبار عمر پوری بن منشی بدر الدین بن محمد واصل۔ مورث اعلی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ شیخ حبان نامی ایک شخص جن کا تعلق مصر سے تھا ہندوستان آ کر آباد ہو گئے، ان کا شجرہ نسب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے۔ آباو اجداد مظفر نگر یوپی کے ایک مضافاتی قصبے عمر پور میں آباد تھے اور اسی نسبت سے عمر پوری کہلائے۔
ولادت
ترمیمتعلیم
ترمیمآپ نے اپنی تعلیم کی ابتدا نیا مدرسہ لاہور سے کی۔ اس کے بعد اسلامی مدرسہ محمد پورہ فیصل آباد، دارالقرآن والحدیث اور گورنمنٹ ہائی اسکول جہانگیر روڈ سے تعلیم حاصل کرتے رہے ۔
اس کے بعد آپ اپنے والد محترم محدث مسند مولانا عبد الغفار حسن رحمانی رحمہ اللہ کے ساتھ سعودی عرب تشریف لے گئے۔ جہاں دارالحدیث مدینہ منورہ میں تعلیمی سلسلہ جاری رہا ۔
آپ نے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے کلیۃ الدعوۃ و اصول الدین سے امتیاز کے ساتھ بی اے کیا ۔
آپ نے جامعۃ اسلامیہ مدینہ منورہ سے ہی حدیث و علوم حدیث میں ایم اے کی ڈگری امتیاز سے حاصل کی۔ 1997 میں آپ نے ریاض سعودی عرب کی مشہور امام سعود یونیورسٹی سے حدیث و علوم حدیث میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔
اساتذہ کرام
ترمیم- شیخ حماد الانصاری،
- شیخ محمد المجذوب،
- شیخ صالح،
- شیخ عبد العزیز الشبل،
- شیخ محمود عبد الوہاب فاید،
- شیخ عبد العزیز البہنسی،
- شیخ یوسف النجار،
- شیخ ناصرالدین البانی رحمہم اللہ
مناصب وخدمات
ترمیم- 1981 سے 1984 تک آپ جامعہ تعلیمات اسلامیہ فیصل آباد میں لیکچرر رہے۔
- 1984 سے 1990 تک بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی اسلام آباد کے کلیۃ الشریعۃ میں لیکچرر رہے۔
- 1988ء سے 1990ء تک انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے نئے قائم شدہ ویمن کیمپس کے انچارج رہے۔
- 1992ء میں آپ کو شریعہ اکیڈمی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کا کو رس کو آرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔
- 2007 تک فیصل مسجد اسلام آباد کے خطیب رہے۔
- 1990ء سے 1999 ء تک ادارہ تحقیقات اسلامی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے میں بحیثیت ریسرچ فیلو/ اسسٹنٹ پروفیسر منسلک رہے۔
- ستمبر 2001 ء میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہو گئے۔
- 2007 ء میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ حدیث و علوم حدیث کے سربراہ مقرر کیے گئے ۔
- سنہ 2010ء میں آپ نے اپنے والد محترم مولانا عبد الغفار حسن رحمانی رحمہ اللہ کی قائم کردہ مسجد توحید میں توحید اکیڈمی کی بنیاد ڈالی جہاں *دعوتی و تربیتی سرگرمیاں سارا سال جاری رہتی ہیں۔
- آپ 1990 سے 1993 تک اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے عربی جرنل الدراسات الاسلامیۃ کے اسسٹنٹ ایڈیٹر رہے۔
- آپ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح کے تحقیقی مقالوں کے نگران ہیں۔
- آج کل آپ ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز ہیں۔
- آپ جامع مسجد توحید کے خطیب اور توحید اکیڈمی اسلام آباد کے روح رواں بھی ہیں۔
- اس کے علاوہ :
- علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی حدیث وسیرت نصاب کمیٹی کے رکن ہیں۔
- معہداللغۃ العربیۃ اسلام آباد کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن ہیں۔
- انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز اسلام آباد کی اکیڈیمک کونسل کے رکن ہیں۔
- انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز کی ایڈوانس سٹڈیز کمیٹی کے رکن ہیں۔
- آپ شیخ زاید اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی کے بورڈ آف گورنرز اور اکیڈیمک کمیٹی میں بھی بطور رکن شامل رہے ہیں ۔
مطبوعہ تصانیف و تحقیقی مقالات
ترمیم- غیر مسلموں سے مشابہت کی ممانعت۔ ایک مطالعہ۔ ایم اے کا تحقیقی مقالہ
- تحقیق شرح ابن رسلان : سنن ابی داود۔ ڈاکٹریٹ کا مقالہ
- سلطان فتح علی ٹیپو پر مقالہ۔ جو جامعہ سلفیہ ورناسی انڈیا کے جرنل میں شائع ہوا۔
- ابوالفتح الازدی پر تحقیقی مقالہ۔ جو جامعہ سلفیہ ورناسی انڈیا کے جرنل میں شائع ہوا۔
- سپین میں مسلمانوں کا اسلامی ورثہ کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس میں پیش کیا گیا تحقیقی مقالہ :"الحدیث والمحدثون" جو سپین میں علم حدیث اور سپین کے محدثین کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ مقالہ بعد میں اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے اردو جرنل فکر و نظر میں شائع ہوا۔
- سیرت اسلامی کے مصادر کے متعلق تحقیقی مقالہ جو فکر ونظر میں شائع ہوا۔
- محدث ابن رسلان کے متعلق تحقیقی مقالہ جو نداء الاسلام۔ اسلام آباد میں شائع ہوا۔
- معجم اصطلاحات حدیث، حدیث کی اصطلاحات پر مکمل کتاب جسے اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے شائع کیا ۔
یہ شائع شدہ تحقیقی کام کی نامکمل فہرست ہے۔ کچھ علمی کام ابھی زیرتصنیف ہیں اور کچھ غیر مطبوع ہیں ۔
علمی و دعوتی سرگرمی
ترمیمڈاکٹر سہیل حسن حفظہ اللہ و رعاہ ان اداروں میں میں قومی اور بین الاقوامی کانفرنسز اور کورسز میں مختلف موضوعات پر لیکچرز دیتے رہتے ہیں اور مکمل کورسز بھی کروا چکے ہیں ۔
- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن پشاور،
- قومی ریڈیو پاکستان،
- توحید اکیڈمی جامع مسجد توحید اسلام آباد،
- ایف ایم ریڈیو۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی
- معہداللغۃ العربیۃ اسلام آباد،
- دعوۃ اکیڈمی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد،
- فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی،
- شریعہ اکیڈمی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد،
- الفوز اکیڈمی اسلام آباد،
- الہدی انٹرنیشنل اسلام آباد،
- پیغام ٹی وی چینل
- اے ٹی وی چینل
- پی ٹی وی۔ خطبات سیرت
- انٹرنیشل انسٹی ٹیوٹ آف قرآن لرننگ دورہ قرآن کریم مکمل
- توحید اکیڈمی : فہم دین کورس[1][2][3][4][5][6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ تذکرہء ابا جان : مولانا عبد الغفار حسن رحمانی کی حیات وخدمات پر کتاب
- ↑ التوحید اکیڈمی
- ↑ "Institute of Arabic Language"۔ 2013-08-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-03-09
- ↑ Islamic Research Institute
- ↑ "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 2012-02-27 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-03-09
- ↑ ڈاکٹر سہیل حسن حفظہ اللہ ورعاہ | اردو مجلس فورم[مردہ ربط]