دورائےمون

ایک جاپانی مانگا، جسے فوجیکو فوجیو نے لکھا تھا۔
(ڈورے مون سے رجوع مکرر)

ڈورے مَون ایک جاپانی مانگا ہے جسے فوجیکو فوجیو نے لکھا تھا۔ اور اس کا کارٹون شو بھی بنا ہے۔ اس کی کہانی ایک روبائی بِلِّے کے بارے میں ہے جس کا نام دورائے مون ہے۔ یہ بائیسویں صدی سے ماضی کے وقت میں آتا ہے (اِس صدی میں) تاکہ وہ نوبتا نوبی نامی کند ذہن بچے کی مدد کر سکے۔

دورائےمون
فائل:Doraemon volume 1 cover.jpg
D1 cover
ドラえもん
صنفمزاحیہ ڈراما، سائنس فکشن
مانگا
تحریرفوجیکو فوجیو
ناشرشوگا کُکان
انگریزی ناشرفوجیکو فوجیو (شمالی امریکا)
Shogakukan (سنگاپور)
آبادیاتChildren
رسالہVarious Shogakukan kids magazines
اشاعت15 دسمبر 1969ء23 جون 1996ء
جلدیں45 (جلدوں کی فہرست)
انیمے ٹیلی ویژن سلسلے
متعلقہ کام
باب Anime and Manga

یہ پہلے دسمبر 1969ء میں چھ مختلف میگزین شماروں میں شائع ہوا تھا۔ پورے میں 1٫365 کہانیاں شروع میں لکھی گئیں تھیں، جو شوگاکوگان نے تنتوموشی کے نام پر 45 وولیوم شائع کی تھیں۔

دورائے مون ایک جاپانی منگا سلسلے کی کہانی ہے جسے فیوجیکو ایف فیوجیو نے لکھا اور تصاویر بنائی ہیں۔ یہ سلسلہ اینی میٹڈ شکل میں بھی پیش کیا گیا اور میڈیا فرنچائز بھی بنا ہے۔ کہانی میں ایک مشینی بلی دورائے مون کے بارے ہے جو 22ویں صدی سے واپس آ کر ایک لڑکے نوبیتا نوبی کی مدد کرتی ہے۔

دورائے مون منگا سلسلے کی اشاعت دسمبر 1969ء میں چھ مختلف رسالوں میں ہوئی تھی۔ اس سلسلے کی کل 1٫345 کہانیاں لکھی جا چکی ہیں جنہیں شوگاکوکان نے ٹینٹوموشی منگا برانڈ کے تحت شائع کیا ہے۔ یہ سلسلہ 45 جلدوں پر محیط ہے۔ ان جلدوں کو جاپان میں ٹویاما کی ٹاکاوکا وسطی لائبریری میں جمع کیا گیا ہے۔ مصنف اسی جگہ پیدا ہوا تھا۔ ٹرنر نشریاتی ادارے نے 1980ء کی دہائی میں دورائے مون انیمے کو انگریزی زبان میں امریکا میں پیش کرنے کے حقوق خریدے تھے مگر پہلی قسط نشر کرنے سے قبل کچھ بتائے بغیر معاہدہ منسوخ کر دیا۔ جولائی 2013ء میں وائجر جاپان نے اعلان کیا کہ منگا کو انگریزی زبان میں ایمازن کنڈل کی برقی کتب کی شکل میں پیش کیا جائے گا۔ یہ منگا سلسلے کی بہترین بکنے والی کتب میں سے ایک ہے اور اس کی 10 کروڑ سے زیادہ جلدیں فروخت ہو چکی ہیں۔

دورائے مون کو ملنے والے اعزازات میں 1973ء میں جاپانی کارٹونسٹس ایسوسی ایشن کا ایوارڈ برائے ایکسیلنس، پہلا شوگا کوکان منگا ایوارڈ برائے منگا اطفال 1982ء اور پہلا اوسامو تیزوکا کلچر ایوارڈ 1997ء شامل ہیں۔ مارچ 2008ء میں جاپان کی وزارتِ خارجہ نے دورائے مون کو قوم کا پہلا انیمے سفیر مقرر کیا۔ وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ دیگر ملکوں کے لوگ جاپان کی ثقافت میں زیادہ دلچسپی لیں گے۔ اس سے یہ بھی واضح ہوا کہ ثقافتی طور پر دورائے مون کتنی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ انڈیا میں ہندی، تلیگو اور تمل زبان میں ترجمے ٹیلی ویژن پر پیش کیے جاتے ہیں اور اسے بچوں کے مقبول ترین پروگرام کا درجہ مل چکا ہے اور بچوں کے بہترین پروگرام کا ایوارڈ بھی ملا ہے۔ 2002ء میں ٹائم ایشیا میگزین نے خصوصی رائے شماری کے بعد دعویٰ کیا کہ یہ کردار ایشیائی ہیرو ہے ِ۔ 7 جولائی 2014ء کو خصوصی طور پر تدوین شدہ انگریزی سب ٹائٹل کے ساتھ یہ پروگرام امریکا میں ڈزنی ایکس پر ٹی وی اساہی نے نشر کرنا شروع کر دیا ہے۔ 17 اگست 2015ء کو ایک اور تدوین شدہ پروگرام برطانیہ میں بھی شروع ہوا۔

کہانی

ترمیم

نوبیتا ایک کم عمر لڑکا ہے جو پڑھائی میں کم نمبر لیتا ہے اور اکثر ہم جماعت اسے تنگ کرتے ہیں۔ اس کی مستقبل کی اولاد میں سے ایک نے دورائے مون کو وقت میں واپس بھیجا تاکہ وہ جا کر نوبیتا کے مسائل حل کرے تاکہ مستقبل میں اس کے بچوں کو مسائل کا شکار نہ ہونا پڑے۔ دورائے مون کی ایک جیب ایسی ہے کہ بوقتِ ضرورت وہ کھلونے، آلات، ادویات وغیرہ کو مستقبل سے لا سکتا ہے۔ ان میں بیمبو کاپٹر ہے جو سر پر پہن کر اڑا جا سکتا ہے اور اینی ویئر ڈور بھی جو دروازے کھولنے والے کو اس کی من پسند جگہ لے جاتا ہے۔ نوبیتا کی عزیز ترین دوست اور اس کی محبت شیزوکا میناموتو ہے۔ نوبیتا کو زیادہ تر تاکیشی گوڈا اور مغرور سونیو ہونیکاوا تنگ کرتے ہیں۔ عموماً ہر کہانی میں دورائے مون اپنے مستقبل کی چیزوں کی مدد سے نوبیتا کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر اکثر مسائل حل کرنے کی بجائے مزید مسائل کھڑے کر دیتا ہے۔

کردار

ترمیم
  • ڈورے مَون (دورائےمَون)
  • نوبِتا نوبی
  • شِزُوکا مِیناموٹوْ
  • ٹَکیشِی "جیِان" گوڈا
  • سُنیو ہونیکاوَہ
  • ڈورامی
  • جَیکو
  • ڈیکِیسُگی
  • سیواشی
  • نوبِسُوکے نوبی
  • تماکو کوتاؤکا / تماکو نوبی
  • نوبیرو نوبی
  • تماو کوتاؤکا
  • نوبِتا کے دادا جان
  • نوبِتا کی دادی جان
  • نوبِتا کے نانا جان
  • نوبِتا کی نانی جان
  • یوشِیو میناموٹو
  • شیزوکا کی والدہ
  • سنیو کے والد
  • سنیو کی والدہ
  • ٹکیشی کے والد
  • ٹکیشی کی والدہ

میڈیا

ترمیم

مانگا

ترمیم
فائل:Doraemon first appearance.jpg
دورائےمون کی پہلی اپیئرِنس، جس میں وہ سفر الوقت کے ذریعے آیا۔

دسمبر 1969 میں دورائے مون منگا بچوں کے چھ مختلف ماہنامہ رسالوں میں شائع ہوا۔ یہ رسالے نرسری سے چوتھی جماعت تک کے بچوں کے لیے مخصوص تھے۔ 1977 میں کورو کورو کو دورائے مون کی اشاعت کے لیے بنیادی رسالہ مقرر کیا گیا۔

1969 میں ابتدا سے ہی دورائے مون کی کہانیاں تدوین کے بعد 45 مختلف کتب کی شکل میں 1974 تا 1996 پیش کی گئی ہیں۔ شوگا کوکان نے ضخیم کام کو بیس جلدوں میں 24 جولائی 2009 سے 25 ستمبر 2012 کے دوران میں پیش کیا۔

اس کے علاوہ دورائے مون کو شوگاکوکان نے کئی اور منگا سلسلوں میں بھی پیش کیا ہے۔ 2005 میں شوگاکوکان نے منگا سلسلے کی پانچ مزید جلدیں شائع کیں اور انھیں منگا+ کا نام دیا۔ یہ کہانیاں سابقہ 45 جلدوں میں دستیاب نہیں تھیں۔ یکم دسمبر 2014 کو دورائے مون+ کی چھٹی جلد بھی شائع ہوئی جو آٹھ سال کے وقفے کے بعد چھپی۔

دو زبانوں میں منگا کی کچھ جلدیں شوگاکوکان انگلش کامکس نے پیش کیے ہیں اور ان کے نام دورائے مون: گیجٹ کیٹ فرام دی فیوچر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ دو صوتی شکل میں بھی پیش کی ہیں۔ پہلے کے دس جبکہ دوسرے کے چھ حصے ہیں۔

جولائی 2013 میں فوجیکو فوجیو پروڈکشنز نے اعلان کیا کہ وہ وائجر جاپان اور مقامیانے والی کمپنی الٹ جاپان کارپوریٹ لمیٹڈ کے ساتھ مل کر انگریزی زبان میں برقی کتب کو ایمازن کے کنڈل میں پیش کریں گے جو شمالی امریکا میں دستیاب ہوگی۔ شوگاکوکان نے اس کی پہلی جلد نومبر 2013 میں پیش کی۔ انگریزی زبان میں کرداروں کے نام میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں جیسا کہ نوبیتا کو بونی، شیزوکا کو سو، سنیو کو سنیچ، گیان کو بگ جی جبکہ دورائیاکی کا نام یمی بن/فجسی پجی پائی رکھا گیا ہے۔

شوگاکوکان ایشیا نے انگریزی زبان کی چھپی ہوئی کتب میں ایمازن کنڈل والا ترجمہ استعمال کیا ہے۔ تاہم ایمازن نے یہ سیاہ اور سفید رنگ میں شائع کیے تھے جبکہ مندرجہ بالا کتب میں رنگوں کا بھی استعمال ہوا ہے۔ شوگاکوکان نے تمام تر 45 جلدوں کی برقی شکل میں تقسیم 16 جولائی 2015 کو جاپان بھر میں شروع کر دی۔

انیمے

ترمیم

ٹیلی ویژن سلسلہ

ترمیم

1973 میں نپون ٹیلی ویژن نے مختصر اینیمے سلسلہ دکھایا تو اس کے علاوہ دورائے مون زیادہ تر منگا شکل میں 1979 تک قائم رہا۔ اس سال شن ای انیمیشن نے دورائے مون کا اینیمے سلسلہ شروع کیا۔ یہ سلسلہ انتہائی مشہور ہوا اور 25 مارچ 2005 کو 1٫787 اقساط کے بعد جا کر بند ہوا۔ ایشیا میں اس سلسلے کو اویاما ایڈیشن کہا گیا جو اس میں دورائے مون کردار کی آواز والی خاتون صداکار کا نام تھا۔

فرنچائز کی سالگرہ منانے کے لیے 15 اپریل 2005 کو نئی دورائے مون سیریز نشر ہوئی جس کے لیے نئے صوتی اداکار اور عملہ اور کرداروں کے نئے ڈیزائن بھی بنائے گئے۔ اس ورژن کو ایشیا میں بسا اوقات میزوٹا ایڈیشن کہا جاتا ہے کہ واسابی میزوٹا نے اس سیریز میں دورائے مون کی صدا دی ہے۔

12 مئی 2014 میں ٹی وی اساہی کارپوریشن نے دی والٹ ڈزنی کمپنی کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا جس کے تحت 2005 سے ڈزنی ایکس ڈی ٹیلی ویژن چینل اس سیریز کو گرمیوں سے دکھانا شروع کرتا۔ آلٹ جاپان کے انگریزی ترجمے میں نام کی تبدیلیوں کے علاوہ مزید تبدیلیاں کر کے اسے امریکی شائقین کے لیے تیار کیا۔ ان تبدیلیوں میں جاپانی علامات کی جگہ انگریزی اور جاپانی کرنسی کی جگہ امریکی کرنسی دکھائی گئی۔

دستاویزی فلمیں

ترمیم

1980 میں ٹوہو نے سالانہ بنیادوں پر فیچر لمبائی کی فلمیں نشر کرنا شروع کیں۔ اینیمے اور منگا کے برعکس ان میں زیادہ ایکشن تھا اور مزید تبدیلیاں بھی کی گئیں۔ نوبیتا اور اس کے دوستوں نے ڈائنوساروں والی دنیا کی سیر کے علاوہ کہکشاں کے دور دراز حصوں، افریقہ کے وسط (جہاں دو ٹانگوں پر چلنے والے کتوں کی نسل دکھائی دی)، سمندر کی گہرائی اور جادو کی دنیاؤں کی سیر بھی کی۔ بعض فلموں میں دیومالائی مقامات جیسا کہ اٹلانٹس بھی دکھائے گئے۔ بعض فلموں میں سنجیدہ موضوعات جیسا کہ ماحولیاتی مسائل اور ٹیکنالوجی کا استعمال بھی دکھایا گیا۔

وڈیو گیم

ترمیم

فقط جاپانی زبان کے لیے کُل 63 وڈیو گیمیں بنائی گئی ہیں جن کا کام ایمرسنز آرکیڈیا 2001 سسٹمز نے شروع کیا۔ دورائے مون کو ہم نامکو کی مشہور گیم سیریز میں دیکھ سکتے ہیں جن میں تائیکو نو تاتسوجن (11 تا 14)، میچا وغیرہ شامل ہیں۔ چینی زبان میں مائیکروسافٹ کے 3ڈی مووی میکر میں دورائے مون کی تھیم کا توسیعی پیک شامل ہے۔

موسیقی

ترمیم

دورائے مون دی میوزیکل: نوبیتا اینڈ دی اینیمل 2008 میں پیش کی جانے والی میوزیکل تھی جو 1990 کی اسی نام کی انیمے فلم پر بنائی گئی تھی۔ یہ فلم 4 ستمبر 2008 کو ٹوکیو میٹروپولیٹن آرٹ سپیس میں پیش کی گئی جو 14 ستمبر تک جاری رہی۔ واسابی میزوٹا نے دورائے مون کی آواز دی۔

وصولی

ترمیم

منگا کی 10 کروڑ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں اور انیمے سیریز 30 سے زیادہ ممالک میں دستیاب ہے۔

دورائے مون کو پہلا شوگاکوکان 1982 میں بچوں کے منگا کے سلسلے میں دیا گیا۔ 1997 میں اسے پہلا اوسامو تیزوکا کلچر ایوارڈ ملا۔ 2008 میں جاپانی وزارتِ خارجہ امور نے دورائے مون کو پہلا انیمے کلچرل سفیر مقرر کیا۔

22 اپریل 2002 کو ایشین ہیرو پر ٹائم میگیزن کا خصوصی شمارہ شائع ہوا جس کے لیے دورائے مون کو دیگر 21 ایشیائی ہیروز کے ساتھ چنا گیا۔ دورائے مون واحد انیمے کردار تھا جو چنا گیا۔ 2005 میں تائیوان سوسائٹی آف نیو یارک نے اسے جاپان کی ثقافت کا اہم کردار کہا۔

3 ستمبر2012 کو دورائے مون کو کاواساکی کے شہر میں باضابطہ رہائش دے دی گئی جہاں اس نے سو سال بعد پیدا ہونا ہے۔

2013 کی فلم دورائے مون: نوبیتا نو ہیمیتسو ڈوگو میوزیم کے آنے کے بعد یہ کسی بھی فلم فرنچائز کی سب سے ٹکٹیں فروخت ہونے والی فلم بن گئی ہے۔ اس کی دس کروڑ ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں۔ دوسرے نمبر پر اب گاڈزیلا ہے جو پچاس برس میں جا کر نو کروڑ ٹکٹوں تک پہنچ سکی ہے۔

تنقید

ترمیم

پاکستان میں تحریکِ انصاف نے اس سلسلے کو بچوں پر منفی اثرات مرتب کرنے والا سلسلہ قرار دیا اور کوشش کی کہ ہندی ترجمے کے ساتھ یہ فلم پاکستان میں بند کر دی جائے۔

ورثہ

ترمیم

3 ستمبر 2011 کو کاواساکی میں فوجیکو ایف فوجیو عجائب گھر کھلا جہاں دورائے مون کو بطور سٹار رکھا گیا ہے۔

پرانے کرداروں میں دورائے مون زیادہ مشہور ہوا ہے۔

ای ایس پی گٹارز نے کئی دورائے مون گٹار بنائے ہیں۔

2011 کے اواخر میں شوگاکوکان اور ٹیوٹا نے مل کر اشتہار بنائے ہیں۔ ہالی ووڈ اداکار جان رینو نے دورائے مون کا کردار ادا کیا ہے۔

دورائے مون کو جاپانی ثقافت میں بہت اہمیت حاصل ہو چکی ہے۔ اخباروں میں بھی دورائے مون اور اس کی جادوئی جیب کا تذکرہ اکثر کیا جاتا ہے۔

دورائے مون کو چندہ جمع کرنے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹی وی آساہی نے دورائے مون فنڈ کا اجرا کیا ہے جو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

دورائے مون، نوبیتا اور دیگر کردار تعلیمی منگا میں استعمال ہوتے ہیں۔

دورائے مون کا کردار 2016 کے گرمائی اولمپک کی اختتامی تقریب میں نمودار ہوا تاکہ 2020 کے ٹوکیواولمپکس کی تشہیر کی جا سکے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم