ڈگ درشن

بنگالی زبان کا ماہانہ رسالہ

ڈگ درشن (انگریزی: Digdarshan، بنگالی= বাংলা)، برطانوی ہندوستان کا بنگالی اور انگریزی زبان میں نکلنے والا ایک ماہانہ رسالہ تھا جسے بپتست مشنری سوسائٹی نے اپریل 1818ء[1] میں سیرام پور سے جاری کیا۔ یہ ہندوستان میں مقامی زبان کا پہلا ماہانہ رسالہ تھا جو نظریہ تثلیث کے مشہور پرچارک ڈاکٹر جوشا مارش کی زیر نگرانی اور جان کلارک مارش مین کی ادارت میں جاری ہوا۔ یہ کتابی سائز کا رسالہ تھا جو بیک وقت بنگالی اور انگریزی زبان میں نکلتا تھا۔ ایک صفحے پر انگریزی متن ہوتا تھا اور مقابل کے صفحے پر اُس کا بنگالی ترجمہ دے دیا جاتا تھا۔ مقصد یہ تھا کہ بنگالیوں کو نئی سائنسی معلومات سے آگاہ کیا حائے اور انھیں اصطباغی مسیحیت کی طرف مائل کیا جائے۔ یہ اخبار 1827ء میں میں بند ہو گیا۔[2]

ڈگ درشن
Digdarshan
বাংলা
قسمماہانہ
ہیئتکتابی سائز
مالکبپتست مشنری سوسائٹی
ناشربپتست مشنری سوسائٹی
مدیرجان کلارک مارش مین
آغازاپریل 1818ء
زبانبنگالی، انگریزی
اختتام1827ء
صدر دفترسیرام پور بپتست مشن پریس، سیرام پور، بنگال

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. محمد افتخار کھوکھر، صحافت کی تاریخ، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1995ء، ص 25
  2. ڈاکٹر عبد السلام خورشید، صحافت: پاکستان و ہند میں، مجلس ترقی ادب لاہور، نومبر 2016ء، ص 52