ڈھرنال (انگریزی: Dhurnal) پاکستان کا ایک آباد مقام جو ضلع تلہ گنگ میں واقع ہے۔
ڈھر نال (ماضی میں ضلع چکوال کی یو نین کو نسل نمبر -67 تھا)۔ڈھر نال لاوہ شہر سے مشرق کی سمت میں تقریباً27 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، ڈھر نال کے مغرب میں سمراہ، کوالا، گٹال، ڈھوک الا، بلوال، شمال میں ڈھوک شہیداں والی، ڈھوک جمال، ڈھوک نکہ، مشرق میں ڈھوک فتح خیل، ڈھوک سادات، جمال والی، ڈھوک نر گا، جبکہ جنوب میں ڈھوک پندال، ڈھوک دلتال، ڈھوک خا لصال، ڈھوک کھروٹا، ڈھوک نمنکا اور کپی واقع ہیں۔
یہ تھوہا محرم خان لاوہ اور کوٹ قاضی کے قریب موجود ہے۔ اس کی حدود میں ایک آبی ذخیرہ ہے جو ڈھرنال ڈیم سے موسوم ہے۔ ڈھرنال میں ملک اعوان اور سادات قومیں کثیر تعداد میں آباد هیں۔[1]۔تاریخی اعتبار سے یہ قصبہ بہت پرانا ہے۔غالباًًًپانچ صدی پہلے یا اس سے بھی پہلے۔اس قصبے کا نام تین بھائیوں گٹا، بلا اور ڈھولن میں سے ڈھولن کے نام پر منسوب ہے۔جو وادی سون سکیسر سے آکر یہاں آباد ہوئے۔اور تین بھائیوں کے نام سے تین گاؤں گٹال، بلوال اور ڈھرنال آباد ہوئے۔اس کی کافی داخلی آبادیاں ہیں جیسا کہ ڈھوک پندال، دلتال چکی ڈھوک پندال، کہار، ڈھوک کپرا خلصال شیں ترپ ڈھوک کپی اور مغرپ کر طرف ڈھوک سومرہ، کہار میال شمال کی طرف پنڈی فضال، ڈھوک خلیف خیل ڈھوک حکمال، ڈھوک سلابت خیل اور مشرق کی طرف ڈھوک جمھال، بھسیاں اور بڈہی سیداں، رکھ اور ماڑی رکھ ڈھرنال قابل ذکر ہیں۔


ڈھرنال
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع تلہ گنگ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت)+6 (UTC)

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Dhurnal"