ڈیوک کاہاناموکو (اگست 24، 1890 تا جنوری 22، 1968) ایک امریکی مسابقتی پیراک تھے جن کا تعلق سیاہ فام ہوائی کے لوگوں سے تھا۔ انھیں عام طور پر پانی پر سرفنگ (surfing) کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ وہ پانچ بار اولمپک کھیلوں میں پیراکی میں تمغا حاصل کرچکے تھے۔ وہ ایک اداکار، ماہرقانون، ابتدائی ساحل کے والی بال کھلاڑی اور تاجر تھے۔[2]

Duke Kahanamoku c. 1912
ذاتی معلومات
مکمل نامDuke Paoa Kahinu Mokoe Hulikohola Kahanamoku
عرف"The Duke," "The Big Kahuna"
قومی ٹیم ریاستہائے متحدہ
پیدائش24 اگست 1890(1890-08-24)
Haleʻākala , ہونولولو, ہوائی, مملکت ہوائی
وفاتجنوری 22، 1968(1968-10-22) (عمر  77 سال)
ہونولولو, ہوائی, ہوائی, ریاستہائے متحدہ امریکا[1]
قدAbove 6 فٹ (180 سینٹی میٹر)[1]
وزن190 پونڈ (86 کلوگرام)[1]
کھیل
کھیلپیراکی
StrokesFreestyle
کلبWaikiki Beach Boys
Signature

ابتدائی سال

ترمیم

ڈیوک کا مقام پیدائش پر تنازع بنا ہوا ہے۔ کئی ذرائع کے مطابق ان کی پیدائش ماؤای (Maui) کے ہالے آکالا (Haleakalā) پر ہوئی یا اوآہو (Oahu) کے وائیکیکی (Waikiki) پر ہوئی۔ کاہاناموکو کے مطابق ڈیوک ہونولولو میں ہالے آکالا میں پیدا ہوئے جہاں برنیس پواہی بشپ (Bernice Pauahi Bishop) کا گھر تھا جو اب ارلنگٹن ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا۔[3] ان کے پانچ بھائی اور تین بہنوں پرمشتمل خاندان تھا جن میں سیموئیل کاہاناموکو بھی تھے۔ 1893 میں خاندان کالیہ (Kālia) چلے گیا جو وائیکیکی کے قریب ہے (موجودہ ہلٹن ہوائی گاؤں کے قریب) تاکہ ماں کے والدین اور اہل خانہ کے نزدیک رہ سکے۔ ڈیوک کی نشو و نما اپنے بھائی بہنوں کے ساتھ ساتھ 31 رشتوں کے بھائی بہن کے ساتھ ہوئی۔[2]:17 ڈیوک وائیکیکی گرامر اسکول، کاہومانو اسکول اور کامیہامیہا کے اسکول (Kamehameha Schools) میں اسکولی پڑھائی کے دور سے گذر چکے ہیں، حالانکہ اسکولی تعلیم وہ مکمل نہیں کرسکے کیونکہ انھیں اپنے خاندان کو مدد فراہم کرنا ضروری تھا۔[4]

ڈیوک کوئی خطاب یا خاندانی نام نہیں تھا، بلکہ عطائی نام تھا۔ یہ نام انھیں اپنے والد ڈیوک ہالاپو کاہاناموکی سے ملا جنہیں برنیس پواہی بشپ نے شہزادہ ایلفریڈ، ایڈنبرگ کے ڈیوک کے نام سے موسوم کیا کیا تھا جو اس وقت ہوائی کے دورے پر تھے۔ وراثت میں ڈیوک کے فرزند اول کو یہی نام ملا۔ والد پولیس ملازم تھے۔ ماں جولیہ پا بے حد مذہبی تھی اور خاندانی حسب نسب کا کافی خیال رکھتی تھی۔

جب ڈیوک اپنی پیراکی کی کرتبوں کی وجہ سے ایک زبان زد عام نام بن گیا، کئی لوگ اسے ہوائی کے شاہی خاندان سے منسوب کرنے لگے۔ کئی لوگ اسے فی الواقع ڈیوک سمجھنے لگے۔ وہ سادگی پسند اور صاف گو آدمی تھا جو شاہی نسب کے احتمال کو بھانپ چکا تھا اور کبھی اپنی خونی وابستگی واضح کرنے سے نہیں گھبراتا تھا۔[4]

حالانکہ وہ ہوائی کے شاہی خاندان سے تعلق نہیں رکھتا تھا، اس کے والدین سرکردہ ہوائی خاندان سے تھے۔ کاہاناموکو (Kahanamoku) اور پوآ (Paoa) کم تر درجے کے امرا یا شرفاء سمجھے جاتے تھے، جو "اَلیئ نُوئی" (aliʻi nui) یا شاہانہ مراتب کی خدمت میں رہتے تھے۔[3] اس کے آباواجداد کاہاناموکی تھے اور دادی کاپیولانی کاؤاے ہا بادشاہ الاپائینوئی (Alapainui) کی پیڑھی سے تھی۔ وہ "کاہُو" تھے یعنی کامیہامیہا کے گھر کے رکھوالے اور بھروسے مند مشیر، جن سے ان کا رشتہ تھا۔ اس کی نانانانی پوآ تھے، پوآ ہُولائے کے بیٹے اور ہِیْکالَنی اور میلے اور اُولی یاما، جو بھی اعلٰی حسب نسب کے تھے۔[2]:9[5]

وائیکیکی کے نواحی علاقے میں اپنی جوانی کے مراحل طے کرتے ہوئے کاہاناموکو نے گندمی ساحلی لڑکے کے طور پر بتائے۔ وائیکیکی کے ساحل پر اس نے پانی پر اپنی سرفنگ اور پیراکی صلاحیتوں کو ابھارا۔ اپنی جوانی میں کاہاناموکو روایتی سرف بورڈ (surf board) کو پسند کرتا تھا جسے وہ "پاپا نوئی" کہتا تھا۔ یہ قدیم ہوائی کے "اولو" بورڈ کے طرز پر بنتا تھا۔ یہ کوآ درخت کی لکڑی سے بنتا تھا جو سولہ فیٹ لمبی ہوا کرتی تھی اور باون کیلو وزنی تھی۔ یہ بورڈ اسکیج (Skeg) کے بنا تھی جسے ایجاد باقی تھا۔ اپنی عملی زندگی کے آگے کے مرحلے میں وہ اکثر چھوٹے بورڈوں کا استعمال کرنے لگا مگر ہمیشہ لکڑی کو وہ ترجیح دیتا تھا۔

اگست 11، 1911 کو کاہاناموکو نے 91 آزادطرز 55.4 ثانیوں میں پورا کیا، جو عالمی ریکارڈ سے 4.6 ثانیے کم تھا۔ یہ ہونولولو بندرگاہ کے کھار پانی میں ہونے والا واقعہ تھا۔ اس نے 200 میٹر کا ریکارڈ توڑکر اسے 46 میٹر کی برابری پر پورا کیا۔ مگر ایمیچر ایتھلیٹیک یونین نے بے یقینی میں ان کامیابیوں کو کئی سالوں تک تسلیم نہیں کیا۔ ابتدا میں یونین نے دعوی کیا کہ جج صاحبان اسٹاپ گھڑیوں کی جگہ پر الارم کی گھڑیوں کا استعمال کیے ہوں گے۔ بعد میں کیا گیا کہ سمندر کی لہروں نے کاہاناموکو کا ساتھ دیا ہوگا۔[6]

عملی زندگی

ترمیم
 
دی سالٹ لیک ٹریبیون جس میں ڈیوک کاہاناموکو کی تصویر 1913 میں چھپی تھی

کاہاناموکو1912 میں آسانی سے امریکی پیراکی ٹیم کے لیے اہل ثابت ہوا۔ اسٹاکہوم میں منعقدہ 1912 گرمائی اولمپک کھیلوں میں اسے مردوں کی آزادطرز کی 100 پیر اکی میں سونے کا تمغا حاصل کیا۔ 1920 گرمائی اولمپک کھیلوں میں اینٹ ورپ میں اسے 100 میٹر اور سلسلہ وار دونوں مقابلوں میں سونے کے تمغے حاصل ہوئے۔ وہ اپنے ہوائی کے ہم وطن پوآ کے آلوہا سے بہتر ثابت ہوئے۔ 1924 میں انھیں چاندی کا تمغا حاصل ہوا۔ 3 4 کی عمر میں کاہاناموکو کو اپنی زندگی کا آخری تمغا حاصل ہوا۔[1] وہ 1932 گرمائی اولمپک کھیل کے دوران امریکی آبی چوگان کے متوازی کھلاڑی تھے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت Kelly Murphy with Hallie Fryd (2013)۔ Historical Heartthrobs: 50 Timeless Crushes-From Cleopatra to Camus۔ USA: Zest Books۔ صفحہ: 109۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2014 
  2. ^ ا ب پ Sandra Kimberly. Hall (2004)۔ Duke: A Great Hawaiian۔ Honolulu, HI: Bess Press۔ ISBN 1-57306-230-8 
  3. ^ ا ب James D. Nendel، The Pennsylvania State University (2006)۔ Duke Kahanamoku: Twentieth Century Hawaiian Nonarch۔ ProQuest۔ صفحہ: 1–13۔ ISBN 0-542-84320-X [مردہ ربط]
  4. ^ ا ب Herbert G. Gardiner, PGS, Grand Historian۔ "Duke Kahanamoku Paoa"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2011 
  5. Joe Brennan (1968)۔ Duke of Hawaii۔ صفحہ: 74–76۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2015 
  6. "Duke Kahanamoku. Notable Asian Americans. Gale Research, 1995. Reproduced in Biography Resource Center. Farmington Hills, Mich.: Thomson Gale. 2007.