قابلی پلاؤ
(کابلی پلاؤ سے رجوع مکرر)
قابلی پلاؤ یا پلاو (پشتو: قابلي پلاو، فارسی:قابلی پلو) جو عام طور پر اردو میں کابلی پلاو سے مشہور ہے، ایک افغانی پکوان ہے جو ابلے ہوئے چاولوں میں دال مسور، کشمش، گاجریں اور بھیڑ کا گوشت ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔ یہ افغانستان کا سب سے مشہور پکوان ہے اور افغانستان کا قومی پکوان تصور کیا جاتا ہے۔
قابلی پلاؤ باسمتی چاول یا شوربہ نما چٹنی میں ٹوٹا چاول میں تیار ہوتا ہے (اس میں یہ بھورا رنگ اختیار کر لیتا ہے)۔ یہ پلاؤ بھیڑ، مرغی یا بڑے جانور کے گوشت سے بھی بن سکتا ہے۔ قابلی پلاؤ تندور اور گاجر کی قاشوں، مالٹے کے چھلکوں، کشمش، پستہ اور بادام کی طرح کے گری دار میوے کے ساتھ تلا بھی جا سکتا ہے۔گوشت چاولوں کے چاروں طرف ہوتا ہے یا درمیاں میں دبایا ہوا۔