کارا دریا
کارا دریا ( (کرغیز: Кара-Дарыя) , قارا دارىيا; ازبک: Qoradaryo , Қорадарё, قارەدەریا, روسی: Карадарья، نقحر: Karadar'ya [1] - کالا دریا ) [2] جنوبی کرغزستان اور مشرقی ازبکستان کا ایک بڑا دریا ہے۔ یہ سیر دریا ( وسطی ایشیا کا دوسرا سب سے بڑا دریا) کے منبع دریاوں میں سے ایک ہے، دوسرا منبع دریا نارین ہے۔ کارا دریا دو دریاؤں کارا کلجا اور تار کے سنگم سے بنتا ہے۔ اس کی لمبائی 177 کلومیٹر (110 میل) اور واٹرشیڈ کا رقبہ 30,100 کلومربع میٹر (11,600 مربع میل) [1]
کارا دریا | |
---|---|
اندیجان شہر کے قریب کارا دریا | |
ملک | کرغیزستان، ازبکستان |
طبعی خصوصیات | |
بنیادی ماخذ | Confluence of Tar and Kara-Kulja Kara-Kulja District, Osh Region, Kyrgyzstan 40°38′55″N 73°25′22″E / 40.6487°N 73.4228°E |
دریا کا دھانہ | Syr Darya 40°54′N 71°45′E / 40.9°N 71.75°E |
لمبائی | 177 کلومیٹر (110 میل) |
نکاس |
|
طاس خصوصیات | |
بڑھاؤ | سانچہ:سیر دریا |
طاس سائز | 30,100 کلومیٹر2 (3.24×1011 فٹ مربع) |
معاون |
|
بالائی کارا دریا شمال مغرب کی طرف مشرقی اوش ریجن کے جنوب مغرب اور فرغانہ سلسلے کے متوازی بہتا ہے۔ یہ اوزگن سے چند کلومیٹر مغرب میں وادی فرغانہ اور ازبک علاقے میں داخل ہوتا ہے۔ وادی فرغانہ میں اپنے زیریں راستے میں اسے آبپاشی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کویگنیور (اندیجان کے شمال میں) میں ایک ڈیم ہے جہاں اس کے پانی کے کچھ حصے کا رخ عظیم فرغانہ نہر کی طرف موڑ دیا جاتا ہے۔ اندیجان ڈیم جو 1973 میں بنایا گیا تھا، کے نتیجے میں اندیجان ریزروائر وجود میں آیا۔ [1]
کارا دریا کی 200 سے زیادہ معروف معاون ندیاں ہیں۔ ان میں منبع سے دہانے تک سب سے بڑی یہ ہیں :
- کارا کلجا (دائیں)
- ٹار (بائیں)
- جازی (دائیں)
- کرشاب (بائیں)
- کوگارٹ (دائیں)
- کارا انگکور (دائیں)
- اراونسے (بائیں)