نوشاد علی رضوی (1 اکتوبر 1943ء گوالیار، بھارت-20 اگست 2023ء اسلام آباد) پاکستانی کرکٹ کھلاڑی تھے۔[2] جنھوں نے پاکستان کی طرف سے 6 ٹیسٹ میچ کھیلے نوشاد علی رضوی برطانوی دور میں گوالیار کے مقام پر پیدا ہوئے وہ ایک پاکستانی ریٹائرڈ آرمی آفیسر تھے جو پاک فوج سے بطور کرنل ریٹائر ہوئے۔ انھوں نے 1965ء میں پاکستان کے وکٹ کیپر اور اوپننگ بلے باز کے طور پر چھ ٹیسٹ میچوں میں شرکت کی۔[3]

نوشاد علی ٹیسٹ کیپ نمبر 50
ذاتی معلومات
مکمل نامنوشاد علی رضوی
پیدائش1 اکتوبر 1943(1943-10-01)
گوالیار، ریاست گوالیر، برطانوی ہندوستان
وفات20 اگست 2023(2023-80-20) (عمر  79 سال)
اسلام آباد، پاکستان [1]
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
حیثیتوکٹ کیپر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 50)22 جنوری 1965  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
آخری ٹیسٹ9 اپریل 1965  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 6 83
رنز بنائے 156 4322
بیٹنگ اوسط 14.18 36.31
100s/50s -/- 9/-
ٹاپ اسکور 39 158
گیندیں کرائیں - -
وکٹ - -
بولنگ اوسط - -
اننگز میں 5 وکٹ - -
میچ میں 10 وکٹ - -
بہترین بولنگ - -
کیچ/سٹمپ 9/- 141/34
ماخذ: کرک انفو، 10 جنوری 2017

اول درجہ کرکٹ

ترمیم

انھوں نے 1960ء سے 1979ء تک پاکستان میں اول درجہ کرکٹ کھیلی جس میں نو سنچریاں بنائیں۔ وہ میچ ریفری اور منتظم بھی رہ چکے ہیں انھوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ مشرقی پاکستان،کراچی،شمال مغربی سرحدی صوبہ (اب کے پی کے)پشاور کرکٹ ایسوسی ایشن،پنجاب، راولپنڈی اور پاکستان سروسز کے لیے بھی کرکٹ کھیلی۔ [4]

ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی

ترمیم

نوشاد علی نے 1965ء کے سیزن میں اپنا ٹیسٹ کیرئیر مکمل کر لیا اور ان کے تمام ٹیسٹ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف تھے یوں کیا جا سکتا ہے کہ ان کا ٹیسٹ کیرئیر 22 جنوری 1965ء سے 9 اپریل 1965ء تک ہی محدود رہا اور اس کی وجہ غالباً یہ ہو سکتی ہے کہ ان کی کارکردگی کو بنیاد بنا کر انھیں مزید مواقع نہیں دیے گئے۔[5]

1965ء پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ

ترمیم

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ولنگٹن کے مقام پر حنیف محمد کی قیادت میں میدان میں اتری ٹیم کے خلاف نیوزی لینڈ نے 266 رنز بنائے بیری سنکلئیر نے 65 اور بیون کنگڈن نے 42 کا جادو جگایا آصف اقبال نے 48/5 اور عارف بٹ 46/3 کی کارکردگی کے حامل ٹھہرے پاکستان کی ٹیم کی ٹیم 146 رنز بنا سکی نوشاد علی نے محمد الیاس کے ساتھ اوپننگ کی مگر صرف 11 پر ہی آوٹ گئے عبد القادر جمیل 46 اور آصف اقبال 30 کے ساتھ ٹیم کی مدد نہ کرتے تو پاکستان 187 سکور تک نہ پہنچ پاتا دوسری اننگز میں نوشاد علی کچھ زیادہ پراعتماد نہ تھے اور محض 3 پر ہی اپنی وکٹ ایک مشکل کیچ کی صورت میں موٹز کو تھما گئے یہ میچ برابری پر ختم ہوا دوسرا ٹیسٹ اکلینڈ میں ختم ہوا پہلی اننگز میں نوشاد علی 14 اور دوسری باری میں صرف 8 تک محدود رہے اور اسی طرح سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں کرائسٹ چرچ میں 12 اور 20 بنا کر مایوس کیا اور تین ٹیسٹ میچوں میں صرف 68 رنز بنائے اور وکٹوں کے پیچھے 5 کیچ پکڑے [6]

1965ء نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان

ترمیم

1965ء میں ہی نیوزی لینڈ نے پاکستان کا جوابی دورہ کیا تو دورہ نیوزی لینڈ میں توقعات کے مطابق کھیل پیش نہ کرنے کے باوجود نوشاد علی کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا۔راولپنڈی کے پہلے ٹیسٹ میں ایک ہی اننگ کھیلنے کو ملی اور وہ صرف 2 رنز تک محدود رہے لاہور کے دوسرے ٹیسٹ میں 9 اور 38 ان کی محنت کا ثمر تھے جبکہ کراچی کا ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ثابت ہوا جہاں نوشاد علی نے 39 اور 9 رنز بنائے 39 رنز ان کے کیرئیر کا بہترین سکور تھے اس سیریز میں نوشاد علی نے 88 رنز سکور کیے جو کسی طور ایک قابل قبول پرفارمنس نہیں تھی اس لیے وہ اس کے بعد کبھی دوبارہ قومی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔[7]

اعدادوشمار

ترمیم

نوشاد علی نے 6 ٹیسٹ میچ کی 11 اننگز میں 156 رنز بنائے جس میں 39 ان کا سب سے زیادہ سکور تھا۔یہ رنز 14.19 کی اوسط سے بنائے گئے جبکہ 83 فرسٹ کلاس میچوں کی 115 اننگز میں 16 بار ناٹ آئوٹ رہ کر انھوں نے 4322 رنز بنائے۔ 158 ان کا بہترین سکور تھا 36.31 کی اوسط سے بنائے ان رنزوں میں 9 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں اس کے علاوہ انھوں نے وکٹ کیپر کے طور پر 9 کیچز بھی پکڑے۔ [8]

ریٹائرمنٹ کے بعد

ترمیم

نوشاد علی نے ریٹائر ہونے کے بعد ایمپائرنگ میں بھی قسمت آزمائی۔کی۔ انھوں نے 5 ٹیسٹ 13 ایک روزہ اور ایک اول درجہ میچ بھی سپروائز کیا انھوں نے کرکٹ منتظم کے طور پر بھی مختلف حیثیتوں میں اپنے فرائض ادا کیے۔ [9]

وفات

ترمیم

نوشاد علی 20 اگست 2023ء بروز اتوار کو 79 سال کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ H-11 قبرستان میں ادا کی گئی۔ [10] [11]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.geosuper.tv/latest/27090-former-pakistan-cricketer-naushad-ali-passes-away
  2. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Naushad Ali (cricketer)" 
  3. Rashid Javed (26 April 2006)۔ "Abbottabad likely venue for training camp"۔ Dawn۔ Pakistan 
  4. https://www.espncricinfo.com/player/naushad-ali-42061
  5. "PCB appoint committee to select coach"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2018 
  6. https://www.espncricinfo.com/player/naushad-ali-42061
  7. "PCB appoint committee to select coach"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2018 
  8. https://www.espncricinfo.com/player/naushad-ali-42061
  9. "سابق ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی اور آئی سی سی میچ ریفری نوشاد علی انتقال کرگئے"۔ Cricket Pakistan۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2023 
  10. Veteran Pakistani cricketer Naushad Ali dies
  11. "سابق ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی اور آئی سی سی میچ ریفری نوشاد علی انتقال کرگئے"۔ Cricket Pakistan۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2023