کراچی کے بازار
کراچی، پاکستان کے سب سے مشہور بازار یہ ہیں: طارق روڈ، بوہری بازار، سولجر بازار، [1] صرافہ بازار، مینا بازار، اردو بازار وغیرہ۔ ہر علاقے میں نئے اورپرانے طرز کے بازار یا شاپنگ ایریا میں عموماً ہزاروں چھوٹی انفرادی یا خاندانی ملکیت کی دکانیں اور اسٹالز ہوتے ہیں۔ کراچی شہر کے مضافاتی علاقوں میں نئے بنائے گئے شاپنگ مالز کا انتظام کسی بڑی تنظیم یا تجارتی کمپنی کے پاس ہو تا ہے۔ [1]
صدر ٹاؤن کا علاقہ کراچی کا پرانا مرکزی شاپنگ ایریا ہے۔ صدر ایریا میں اہم بازار عبداللہ ہارون روڈ، زیب النساء اسٹریٹ، زینب مارکیٹ اور بوہری بازار ہیں۔ ایمپریس مارکیٹ گوشت اور گروسری کے لیے مشہور ہے۔ [2] ایمپریس مارکیٹ مغل گوتھک طرز کا ایک وسیع وکٹورین ڈھانچہ ہے، جس میں عمارت کے بیچ میں 50 میٹر اونچا کلاک ٹاور ہے۔ ایمپریس مارکیٹ میں سینکڑوں دکانیں اور اسٹالز ہیں۔ [2]
دیکھیں
ترمیم- کراچی
- کراچی میں شاپنگ مالز
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Hammad Shakil (27 July 2015)۔ "Soldier Bazaar: Where Karachi lives up to its diversity"۔ Dawn (newspaper)۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اپریل 2018
- ^ ا ب No hope of early renovation of Empress Market آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ dailytimes.com.pk (Error: unknown archive URL) Daily Times (newspaper), published 25 July 2017, Retrieved 6 April 2018