صدر ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں صدر ٹاؤن بھی شامل ہے۔ یہ قصبہ کراچی کے قدیم وسطی علاقوں صدر اور کھارادر اور کلفٹن اور کہکشاں سوسائٹی جیسی جدید آبادیوں پر مشتمل ہے۔ یہ شہر کے مرکزی بازار صدر کے نام پر صدر ٹاؤن کہلاتا ہے۔ یہ چھوٹا سا قصبہ انتہائی گنجان آباد ہے اور 1998ء کی قومی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 6 لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہے۔

بلدیہ
سرکاری نام
Karachi's colonial era فریئر ہال is located in Saddar.
Karachi's colonial era فریئر ہال is located in Saddar.
ملکپاکستان
صوبہسندھ
City Districtکراچی
قیام14 اگست 1947
Union Councils
حکومت
 • قسمTown Council
 • Town NazimMuhammad Dilawar
 • Naib NazimNasir Khan Taimori
 • Municipal OfficerMukhtar Hussain
آبادی (1998)
 • کل616,151
ویب سائٹSaddar Town Page

صدر ٹاؤن کے مشرق میں جمشید ٹاؤن اور کلفٹن چھاؤنی، جنوب میں کیماڑی ٹاؤن اور بحیرہ عرب اور مغرب میں [[لیاری ٹاؤن واقع ہے۔ شمال میں نئی کراچی ٹاؤن، مشرق میں گلبرگ ٹاؤن، جنوب میں لیاقت آباد ٹاؤناور مغرب میں سائٹ ٹاؤن واقع ہیں۔

صدر ٹاؤن شہر کے قدیم ترین علاقوں کا حامل ہے جس میں کھارادر اور میٹھادر نو آبادیاتی دور سے بھی قدیم تاریخ رکھتے ہیں۔ نو آبادیاتی دور میں صدر کر کراچی کے مرکز کی حیثیت حاصل رہی اور 1947ء سے 1960ء کی دہائی تک اس کی یہ حیثیت برقرار رہی جب وفاقی حکومت کی دفاتر اسی علاقے میں واقع تھے۔ اب وفاقی حکومت کی جانب حکومت سندھ کے دفاتر یہاں واقع ہیں۔ نو آبادیاتی دور کی کئی عمارات اب بھی یہاں کی زینت ہیں جیسا کہ سندھ اسمبلی کی عمارت، جناح ہال اور سندھ کلب وغیرہ۔

یہاں کا کاروباری علاقہ کراچی کے اہم ترین مراکز میں سے ایک ہے جس میں صدر بازارسب سے مشہور ہے۔ کلفٹن کا ساحلی علاقہ کراچی کی مشہور ترین تفریح گاہوں میں سے ایک ہے جہاں باغ ابن قاسم اور جہانگیر کوٹھاری پریڈ مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ علاوہ ازیں شہر کا مرکزی بس اڈا اور مرکزی ریلوے اسٹیشن بھی اسی قصبے میں واقع ہے۔

2009ء کے مطابق اس قصبے کے ناظم محمد دلاور ہیں اور ناصر خان تیموری ان کے نائب ہیں۔

انتظامی تقسیم

ترمیم

صدر ٹاؤن مندرجہ ذیل 11 یونین کونسلوں (مع آبادی) میں تقسیم ہے:

نگار خانہ

ترمیم

لفظیات

ترمیم

لفظ صدر کا عام طور پر مطلب ہے "مرکز" (ایک بستی کا) اور "سردار" (لوگوں یا کسی تنظیم کا) بھی۔ صدر کا لفظ ڈھیلے طور ر انگریزی اصطلاح "ڈاؤن ٹاؤن" کے ہم معنی جا سکتا ہے کیونکہ یہ ریاستہائے متحدہ میں واقع کسی خاص شہر کے ڈاون ٹاؤن کے ساتھ مشترکہ خصوصیات کا اشتراک کرتا ہے۔ اس میں تاریخی علاقوں اور پرکشش مقامات کا مرکز شہر میں ہونا وغیرہ شامل ہیں۔

محل وقوع

ترمیم

صدر ٹاؤن کراچی کے نوآبادیاتی مرکز میں واقع ہے۔ اس کے اطراف میں، مشرق میں جمشید ٹاؤن اور کلفٹن چھاؤنی، جنوب میں کیماڑی ٹاؤن اور بحیرہ عرب اور مغرب میں لیاری ٹاؤن واقع ہے۔ آبادی کی اکثریت بھارتی گجرات سے آنے والے مہاجروں کی نسل سے ہے۔ گجراتی بولنے والے لوگوں میں تجارتی برادریاں ہیں جیسے میمن، بوہرہ، گودھرا، اسماعیلی، کھتری، گھانچی، پٹنی، کاٹھیاواڑی، مارواڑی وغیرہ۔ [1]

2015 میں، صدر ٹاؤن کو کراچی ساؤتھ ضلع کے حصے کے طور پر دوبارہ منظم کیا گیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "KARACHI: Saddar: the VIP town"۔ Dawn (newspaper)۔ 5 August 2005۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2022 

بیرونی روابط

ترمیم