کرغیزستان وسط ایشیا کا تیزی سے ترقی پسند ملک ہے۔ یہاں مختلف مقاصد کے تحت پچاس سے زائد دیگر ممالک کے لوگ بسے ہیں جن میں جنوبی ایشیا کے قریب دس ہزار افراد شامل ہیں۔

ثقافتی سطح پر لسانی اثرات

ترمیم

کرغیزستان میں بھارت کی فلمیں بہت مشہور ہیں۔ تاہم عام طو ر سے لوگ کرغیز اور روسی زبانیں جانتے ہیں۔ حالیہ عرصے میں ترکی، عربی اور فارسی زبانوں کی تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا ہے، جس سے اردو کی تعلیم کے مواقع روشن ہوئے ہیں۔

اردو تعلیم کا پہلا تجربہ

ترمیم

2010ء میں کرغیزستان کا ایک لسانی ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف فارن لینگویجز کی جانب اردو زبان پڑھانے کا پہلا کورس شروع کیا گیا تھا۔ یہ تجربہ کچھ خاص کامیاب نہیں ہوا کیونکہ صرف ایک جاپانی ماہر لسانیات اس ادارے میں شریک ہوئے۔ مقامی افراد کی جانب سے کوئی دلچسپی نہیں دیکھی گئی۔ اس سلسلے میں ایک تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ سفارتی سطح پر اگر بھارت یا پاکستان کے بااثر لوگ پہل کریں تو شاید جامعاتی سطح پر اردو پڑھانے کی روایت قائم ہو اور مقامی لوگوں کی شمولیت بھی ایک تشفی بخش انداز میں دیکھی جا سکے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم