کرن عمران ڈار

پاکستان میں سیاستدان

کرن عمران ڈار (انگریزی: Kiran Imran Dar) (ولادت:؟) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو مئی 2013ء سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی ممبر ہیں۔ کرن عمران ڈار اس سے قبل اپریل 2015ء سے مئی 2018ء تک قومی اسمبلی کی رکن اور 2008ء سے 2015ء تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔

کرن عمران ڈار
پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن
آغاز منصب
13 اگست 2018
مدت منصب
15 اپریل 2015ء – 31 مئی 2018ء
معلومات شخصیت
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاسی زندگی ترمیم

2008ء کے عام انتخابات ترمیم

کرن عمران ڈار 2008ء کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔[1]

2013ء کے عام انتخابات ترمیم

کرن 2013ء کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے حیثیت سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن دوبارہ منتخب ہوئیں۔[2][3]

عائشہ رضا فاروق کے استعفیٰ کے بعد اپریل 2015 میں پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر کرن مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ [4][5]

2018ء کے عام انتخابات ترمیم

کرن عمران ڈار 2018ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی میں دوبارہ منتخب ہوئیں۔[6]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 21 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2018 
  2. "2013 election women seat notification" (PDF)۔ ECP۔ 09 اپریل 2020 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2018 
  3. "PML-N secures maximum number of reserved seats in NA"۔ www.pakistantoday.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2018 
  4. "Kiran Imran declared returned candidate against NA seat"۔ brecorder۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2018 
  5. "PML-N's Kiran Dar elected as MNA | Pakistan | Dunya News"۔ dunyanews.tv۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2018 
  6. The Newspaper's Staff Reporter (12 August 2018)۔ "List of MNAs elected on reserved seats for women, minorities"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2018