کشکول اردو (اینڈرائیڈ ایپ)

مختلف خصوصیات پر مشتمل اوقات نماز بتانے والا ایپ

کشکولِ اردو اردو زبان میں دستیاب ایک اینڈرائیڈ ایپلیکیشن ہے، جس میں وہ تمام اہم چیزیں یکجا کر دی گئی یں، جن سے مسلمان دین دار طبقہ ہمہ وقت فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ اس کا عام استعمال موبائل پر سہولت کے ساتھ اوقات نماز معلوم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے اور یہی اس کی بڑی وجہِ شہرت بنی۔

کشکول اردو
کشکولِ اردو ایپ کا لوگو
کشکول اردو ایپ کے اندر دی گئی فہرست کا اسکرین شاٹ
حقیقی مصنفراہی حجازی
تیار کردہمحمد ارشد ضیاء
مستحکم اشاعت1.10.12 ورژن
آپریٹنگ سسٹملینکس، اینڈرائیڈ
پلیٹ فارمکوٹلن، جاوا
دستیاب زبانیںاردو
صنفاطلاقی سافٹ ویئر
ویب سائٹkashkoleurdu.com

تعارف

ترمیم

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری عمرین محفوظ رحمانی کے بیان کے مطابق؛ کشکول اردو ایپ کو تیار کرنے والے اترپردیش کے راہی حجازی اور ارشد ضیا ہیں۔ راہی حجازی (محمد سعید پالن پوری) ایک ذی استعداد عالم دین، سوشل میڈیا کے ماہر، سعید احمد پالن پوری کے فرزند، محمد امین پالن پوری کے بھتیجے اور فنی اور تکنیکی مہارت سے مالامال ہیں، انھوں نے بڑی محنتوں سے انڈرائڈ ڈیویلپر ارشد ضیاء کے ساتھ مل کر کشکول اردو ایپ تیار کیا ہے، جس کے ذریعے؛ دین کی اہم اور بنیادی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ راہی حجازی ایپ کے لیے مواد تیار کرنے سے لے کر تشہیر وغیرہ کا کام سر انجام دیتے ہیں، جب کہ ڈیولپمنٹ ارشد ضیا کرتے ہیں، ارشد ضیاء کا تعلق ضلع اعظم گڑھ کے مبارک پور قصبے سے ہے۔ رحمانی کی صراحت کے مطابق؛ اس ایپ کی خصوصیات میں یونیکوڈ میں مکمل قرآن اور پی ڈی ایف کی شکل میں بک مارک کی سہولت کے ساتھ 13، 15 اور 16 سطری قرآن، اوقات نماز اور اس کی دائمی جنتری، قبلہ نما، قمری و شمسی کلینڈر، ترجمے کے ساتھ صبح و شام کے مسنون اذکار، ڈیجیٹل تسبیح اور ان کے علاوہ روزمرہ کے استعمال کی کئی اہم چیزیں بھی شامل ہیں۔[1][2]

عمرین محفوظ رحمانی نے مسلمانوں سے یہ بھی گزارش کی تھی:[1]

کشکول اردو ایپ مختلف جہتوں سے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے مفید ہے، اس لیے برادران اسلام سے گزارش ہے کہ وہ اس کو اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کریں اور اس سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں۔

سہولیات

ترمیم

ایپ کے اندر درج ذیل سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں:

  • مکمل قرآن کریم – 15 سطری حافظی قرآن مکمل دیا گیا ہے، کاپی پیسٹ کی سہولت، نیز صفحے کا حجم اپنے اسمارٹ فون کے اعتبار سے چھوٹا بڑا کرنے کی سہولت
  • اسلامی انگریزی کلینڈر: ایک ایسا کلینڈر جس میں یونیکوڈ کی شکل میں قمری و شمسی دونوں تاریخیں ایک ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں، ان کا ویجیٹ بھی ہوم اسکرین پر سیٹ کیا جا سکتا ہے، ویجیٹ کا مطلب جیسے صارف اپنے موبائل کی ہوم اسکرین پر وقت اور موسم کا حال دیکھتا ہے، اسی طرح کشکول اردو ایپ کے ویجیٹ میں اسلامی اور انگریزی تاریخیں، اسی طرح ”دن کونسا ہے؟“ اور ”وقت کیا ہے؟“ یہ بھی اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔
  • کیلنڈر — پی ڈی ایف کی شکل میں بھی
  • چھبیس سورتیں
  • الحزب الاعظم: ہفتے کے ساتوں دنوں کے لیے ملا علی قاری کی ترتیب دی ہوئی ساتوں منزلیں ایک ساتھ ایک نظر میں۔
  • مکمل قرآن کریم 16 سطروں والا
  • اوقات نماز
  • روز مرہ کی دعائیں
  • صبح و شام کے اذکار
  • منزل شیخ زکریا
  • چہل درود: 40 درود و سلام
  • ترجمہ قرآن کریم
  • قبلہ نما
  • لڑکوں اور لڑکیوں کے نام
  • زکوۃ کیلکولیٹر

ایپ کے اسکرین شاٹ

ترمیم
  •  
    کشکول اردو ایپ کا قمری و شمسی کیلنڈر
  •  
    کشکول اردو ایپ کا استعمال شدہ منظر
  •  
    کشکول اردو ایپ کے سرورق پر مختلف چیزیں ایک نظر میں
 
کشکول اردو ایپ کے اندر سہولیات کی فہرست ایک نظر میں

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "کشکول اردو ایپ سے بھرپور فائدہ اٹھانے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری کی اپیل"۔ sahilonline.net۔ cite 15 نومبر 2020ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2023ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت)[مردہ ربط]
  2. کلیم احمد (14 نومبر 2020ء)۔ "کشکول اردو ایپ سے امت مسلمہ بھرپور فائدہ اٹھائے!: عمرین محفوظ رحمانی"۔ ڈسپلن۔ ج 17 شمارہ 84 {{حوالہ رسالہ}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت|date= میں 10 کی جگہ line feed character (معاونت)، والوسيط |access-date بحاجة لـ |مسار= (معاونت)

بیرونی روابط

ترمیم