کعب بن زید

صحابیِ رسولﷺ

کعب بن زید بن النجاری محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ایک صحابی تھے۔

کعب بن زید
معلومات شخصیت

نسبترميم

كعب بن زيد بن قيس بن مالک بن كعب بن حارثہ بن دينار بن النجار، الانصاری النجاری۔[1]

حالاتِ زندگیترميم

کعب بن زید غزوہ بدر میں شامل ہوئے سریہ منذر بن عمرو بئر معونہ کے غازی تھے۔ سریہ منذر بن عمرو میں عامر بن طفيل نے مسلمانوں کے خلاف بنو سلیم کی مدد لی تھی۔ عامر طفیل نے بنو سلیم کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر حملہ کیا تھا۔ مسلمانوں نے ان کے ساتھ جنگ لڑی مگر آخر میں تمام مسلمان شہید ہو گئے۔ جن میں صرف ”کعب بن زید“ غازی ہوئے۔ وہ شہید ہونے والوں میں صرف زخمی ہوئے تھے۔ بعد میں آپ غزوہ خندق میں شہید ہو گئے تھے۔[2][3]

مزید دیکھیےترميم

حوالہ جاتترميم

  1. اسد الغابہ ،مؤلف: ابو الحسن ابن الاثير،ناشر، دار الفكر - بيروت
  2. اسد الغابہ جلد 2 صفحہ873حصہ ہفتم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
  3. اصحاب بدر،صفحہ 188،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور