کلکتہ گزٹ
کلکتہ گزٹ (انگریزی: Calcutta Gazette) برطانوی ہندوستان کا تیسرا انگریزی ہفت روزہ اخبار تھا جو 4 مارچ 1784ء میں شروع ہوا۔ اس اخبار کے بانی ایڈیٹر برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کا ایک افسر فرانسس گلیڈون تھے[1][2]۔ کلکتہ گزٹ کی حیثیت نیم سرکاری تھی اور یہ ہر جمعرات کو شائع ہوتا تھا۔ کلکتہ گزٹ نے اپنے معاصر اخبارات کے مقابلے میں طویل عمر پائی[3] ۔ اس کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ کلکتہ گزٹ کے ابتدائی نمبروں میں ایک کالم فارسی زبان کا بھی ہوتا تھا۔ اس کالم میں دربارِ معلیٰ کی خبروں کے علاوہ دہلی کی عام خبریں بھی شائع کی جاتی تھیں۔ 17 مئی 1799ء میں کے شمارے میں کلکتہ گزٹ نے ٹیپو سلطان کی شہادت اور سرنگاپٹم کی فتح کی خبر شائع کی[4] ۔ کلکتہ گزٹ نے 29 ستمبر 1818ء کو جیمز سلک بیکنگھم کے جاری کر دہ نئے انگریزی اخبار کلکتہ جرنل کے حق میں اپنی اشاعت ہمیشہ کے لیے بند کر دی۔
قسم | ہفت روزہ |
---|---|
بانی | فرانسس گلیڈون |
مدیر | فرانسس گلیڈون |
آغاز | 4 مارچ، 1784ء |
زبان | انگریزی |
اختتام | 29 ستمبر 1818ء |
صدر دفتر | کولکاتا، برطانوی ہند |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ڈاکٹر عبد السلام خورشید، صحافت: پاکستان و ہند میں، مجلس ترقی ادب لاہور، نومبر 2016ء، ص 28
- ↑ نادر علی خاں، اردو صحافت کی تاریخ، ایجوکیشنل بک ہاؤس، علی گڑھ، 1987ء، ص 12
- ↑ محمد افتخار کھوکھر، صحافت کی تاریخ، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1995ء، ص 19
- ↑ محمد افتخار کھوکھر، صحافت کی تاریخ، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1995ء، ص 20