کُل ہند ایک اردو زبان کی اصطلاح ہے۔ اس اطلاق اس طرح سے ممکن ہے:

  1. ایسا ادارہ جس کی کارکردگی پورے بھارت یا بھارت کے وسیع علاقے پر محیط ہو۔
  2. ایسا ادارہ جس کی شاخیں بھارت کے کونے کونے میں قائم ہو۔
  3. ایسی تقریب جس میں پورے بھارت یا بھارت کے وسیع علاقوں لوگ شریک ہوں۔

اس اصطلاح کو انگریزی زبان کے بڑھتے اثرات کی وجہ سے کئی بار آل انڈیا سے بدل دیا جا رہا ہے، حالانکہ جب تک کوئی خاص ادارے کا نام اردو میں من و عن لکھنا مقصود نہ ہو، اردو اصطلاح ہی کا رائج رکھنا بہتر ہے کیونکہ روایتی زبان اپنی جگہ ہے اور رواج عام کا کسی بھی درجہ قبولیت پانا دوسری بات ہے۔

اردو میں اصطلاح کے استعمالات کی چند مثالیں ترمیم

  1. کل ہند کسان سبھا
  2. کل ہند دستکاری بورڈ
  3. کل ہند جمہوری انجمن خواتین
  4. کل ہند ہفتہ دستکاری
  5. کل ہند مشاعرہ[1]

کل ہند اصطلاح کی خصوصیت ترمیم

حالانکہ ملک کا نام سرکاری طور پر بھارت قرار دیا گیا، اردو ویکیپیڈیا پر زیادہ تر یہی رائج، تاہم پورے بھارت کے لیے مختصرًا پورے بھارت کے لیے کل ہند ہی کی اصطلاح رائج ہے۔ کل بھارت کی اصطلاح کہیں مستعمل نہیں ہے۔

ہندی زبان میں کل لفظ کا استعمال ترمیم

ہندی زبان میں جہاں جہاں کل ہند کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، اس کے لیے اکھل بھارتیہ مستعمل ہے۔ تاہم زبان میں کُل لفظ آج بھی رائج ہے، جس کے حسب ذیل مطالب ہیں:

  • سارا
  • تمام
  • یہ ایک ایسا علامتی لفظ ہے جس کا مطلب کُل، مجموعی، تمام سے ہے۔ جس لفظ کے ساتھ ل لگ جاتا ہے، اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ابھی اس میں کوئی کٹوتی نہیں ہوئی ہے۔[2]

اس طرح کل ہند کی اصطلاح ہندی کی نہ ہو کر بھی عام ہندی دانوں کے لیے آسانی سے سمجھی جا سکتی ہے۔

تاہم سنسکرت زبان میں چونکہ کل سے مراد خاندان یا پیدائش ہے، اس لیے کچھ استعمالات، مثلاً کُل دیوتا سے مراد خاندان میں زیر پرستش خُدا ہے۔[3] جبکہ کُل پتی کا مطلب کسی جامعہ کا چانسلر ہے۔[4]

حوالہ جات ترمیم