کمال محسود
وزیرستان کے مشہور پشتو گلوکار۔ جنوبی وزیرستان کے کڑمہ علاقے میں پیدا ہوئے۔ کمال محسود وزیرستان آرٹس کونسل کے بانی صدر اور پشتو، اردو اور سرائیکی کے معروف اداکار بھی رہے۔ کمال محسود پشتو لوک موسیقی میں ایک معتبر نام ہیں۔ وہ پاکستان اور افغانستان میں یکساں مقبول رہے اور انھوں نے سرائیکی اور اردو میں بھی کئی یادگار نغمے گائے۔ ان کا ایک گیت تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم بہت زیادہ مشہور ہوا۔ انھوں نے جنگ آزادی کے اہم رہنما فقیر آف ایپی سے متعلق ایک دستاویزی فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کیا تھا۔ وزیرستان آپریشن کے بعد شدت پسندوں نے اپنا فن چھوڑنے کے لیے کہا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں جان سے ہلاک کرنے کی دھمکی دی۔ انھیں دھمکیوں کی وجہ سے وہ اپنا آبائی علاقہ دو ہزار پانچ سے چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور اسلام آباد میں پناہ لی۔ جہاں جنوری دو ہزار دس میں ان کے کمرے میں سوئی گیس کے اخراج سے ان کا انتقال ہوا۔
کمال محسود | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ وفات | 7 جنوری 2010ء [1] |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | گلو کار |
درستی - ترمیم |