کوٹیور
کوٹیور (تلفظ:کوٹِّ یُو ر) (Kottiyoor) جنوبی بھارتی ریاست کیرلا کے ضلع کنور کا ایک گاؤں ہے۔ یہ مغربی گھاٹ کی وادی میں آباد ہے۔ یہاں رہنے والوں میں زیادہ تر کیرلا کے جنوبی اضلاع سے تیس اور چالیس کی دہائیوں میں آ کر یہاں سکونت پزیر ہوئے ہیں۔ ولیم لوگن کی کتاب "ملبار مینویل" میں اس علاقے کا ذکر ملتا ہے۔ ہندوؤں کے لیے مذہبی اہمیت رکھنے والا کوٹیور مندر یہاں واقع ہے۔ یہاں ہر سال "کوٹیور ویشاکھ تیوہار" کے نام سے تقریباً ایک مہینے تک جاری رہنے والا تہوار منایا جاتا ہے۔ ان دنوں ریاست کیرلا مختلف علاقوں سے عقیدت مند یہاں آتے ہیں۔[1]
Kottiyur | |
---|---|
گاؤں | |
کوٹیور | |
ملک | بھارت |
ریاست | کیرلا |
ضلع | کنور |
زبانیں | |
• دفتری | ملیالم، انگریزی |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت (UTC+5:30) |
ڈاک اشاریہ رمز | 670651 |
ٹیلی فون کوڈ | 0490 |
گاڑی کی نمبر پلیٹ | KL-58 |
قریب ترین شہر | ماننتاواڈی، ایریٹی، تلشیری |
لوک سبھا حلقہ | پیراوور |
آب و ہوا | خوشگوار (کوپن) |
متحفظہ علاقہ
ترمیمکوٹیور متحفظہ جنگل کو حکومت کیرلا نے جنگلی حیات پناہ گاہ کا درجہ دیا۔ یہ کیرلا کا 23 واں جنگلی حیات پناہ گاہ ہے۔ متحفظہ علاقے کا کل رقبہ 3,037.98 ہیکٹر ہے۔ یہ آرالم جنگلی حیات پناہ گاہ سے مربوط ہے۔[2]
تصاویر
ترمیم-
نینڈونوکی ٹاؤن
-
ترچیرومانا مندر
-
پال چورم
-
ویشاکھ تیوہار
-
جنگلی مور
-
Chital
-
Indian Baur
-
کنگ کوبرا
-
اکارے کوٹیور باولی پل
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Kottiyoor Temple, Vaisakha Maholsavam Dates for 2017, 2017 Vaisakha Maholsavam Festival
- ↑ Mohamed Nazeer (27 April 2011)۔ "Wildlife sanctuary area in Kannur increases"۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2013