کوٹ سلطان
کوٹ سلطان ضلع لیہ، پنجاب، پاکستان ایک یونین کونسل اور آباد مقام ہے۔ [1] انیہ سے جنوب کی طرف تقریباً 26 کلومیٹر دور ملتان روڈ پر واقع ہے۔ یہ قصبہ قدیم روایتوں کا امین ہے اور شروع سے خصوصی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ 1403 ء تا 1407ء میں یہاں ایک قلعہ سید خضر خان نے تعمیر کرایا تھا۔ 1970ء کے لگ بھگ یہ قلعہ سلطان حسین لنگاہ نے دریائے سندھ پار سے آنے والے حملہ آوروں کے سد باب کے لیے فتح کیا۔ بعد میں یہ قلعہ اس سلطان حسین لنگاہ کے نام کی نسبت کوٹ سلطان کہلایا۔ 1550 ء میں شیر شاہ سوری نے لیہ کے ساتھ یہاں کوٹ سلطان میں ” کوس مینارہ‘ تعمیر کروایا تھا۔ انگریز دور حکومت میں کوٹ سلطان کو 1914 ء میں میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا گیا۔ اس وقت اس یونین کونسل کی کل آبادی 26,909 افراد مشتمل ہے۔ ہے۔کوٹ سلطان کے علاقہ میں تربوز اور خربوزہ بکثرت پائے جاتے ہیں اور سیزن میں ٹرکوں کے ذریعے یہاں دوسرے شہروں میں بھیجے جاتے ہیں۔
KOT SULTAN | |
---|---|
قصبہ | |
کوٹ سلطان | |
ملک | پاکستان |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | پنجاب، پاکستان |
تحصیل | تحصیل لیہ |
ضلع | لیہ |
بلندی | 232 میل (761 فٹ) |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
ٹیلی فون کوڈ | 606 |
ضلع لیہ کی دیگر تحصیلیں
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- ضلع لیہ کے بارے میںآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ globalpost.com (Error: unknown archive URL)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 23 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2019