کوکو مورے (ولادت:1928ء، وفات: 30 ستمبر 1981ء) اینگلو انڈین رقاصہ اور اداکارہ تھی۔ اس نے بھارتی سنیما میں اداکاری کی۔[1]

کوکو مورے
 

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1928
تاریخ وفات 30 ستمبر 1981ء (عمر 52–53)
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ Actress, dancer
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کو کومورے چالیس اور پچاس کی دہائی میں بالی وڈ میں ایک بہترین رقاصہ گذری ہے۔ اُنکے بدن میں اتنی لچک تھی کہ انھیں ربڑ گرل بھی کہا جاتا تھا۔[2] اپنی زندگی کو بنداس انداز میں جینے والی کوکو فلموں میں صرف ایک ڈانس کے 6000 روپے لیا کرتی تھیں۔[3] جو اس زمانے میں بہت بڑی رقم مانی جاتی تھی اور بڑے بڑے اداکار بھی اتنی رقم نہیں لیتے تھے۔ کوکو کی زندگی شان و شوکت سے بھری رہی۔ ان کے پاس تین لگژری گاڑیاں ہوا کرتی تھیں۔ ایک اپنے لیے، ایک دوستوں کے لیے اور ایک صرف کتوں کو گھمانے کے لیے۔ کوکو بہت دوست نواز بھی تھیں۔ اکثر اپنے دوستوں کی دعوت کیا کرتی تھیں۔ مگر پھر ایک ایسا وقت بھی آیا، جب اُنکے پاس دوا خریدنے کو بھی پیسے نہیں تھے اور سارے دوست احباب بھی ساتھ چھوڑ گئے۔ آخری وقت میں وہ کھانے کو بھی محتاج ہو گئی تھیں۔ سبزی والے جو خراب سبزیاں سڑکوں پر پھینک دیتے تھے، وہ انھیں اٹھا کر لاتیں اور پکا کر کھاتی تھیں۔ ڈانسر ہیلن کو فلموں میں لانے کا کریڈٹ بھی کوکو کو جاتا ہے۔ ہیلن سے ان کی بہت دوستی تھی۔

کیرئر

ترمیم

کوکو کے کیرئر کی ابتدا 1946ء کی فلم عرب کا ایک ستارہ سے ہوئی۔ اس کے بعد ستم چاندی بنائی۔ ان دو فلموں میں اس کے ناچ کا چرچہ ہونے لگا۔ محبوب خان نے کوکو کی اداکاری کو پہچان لیا اور اپنی فلموں کے ذریعے اس کے کیرئر کو عروج پر ہہونچا دیا۔ انھوں نے اپنی 1948ء کی فلم انوکھی ادا میں کوکو کا رقص پیش کیا اور وہ اپنے زمانہ نے سب سے بہترین رقاصہ بن گئی۔ اس کے بعد انداز، 1949ء فلم میں نرگس دت، دلیپ کمار اور راج کپور کے ساتھ نظر آئی۔ انھوں نے 1952ء کی ٹیکنی کلر فلم آن میں کام کیا۔

وفات

ترمیم

کوکو 30 ستمبر 1981 کو کوکو اس دنیا سے چلی گئی۔ اُنکی موت پر کوئی دو بوند آنسو بہانے والا بھی نہ تھا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Rishi، Tilak (2012). Bless You Bollywood!: A tribute to Hindi Cinema on completing 100 years. Trafford Publishing. ص. 240. ISBN:1-4669-3962-1.تصنيف:صيانة الاستشهاد: استشهادات بمسارات غير مؤرشفة
  2. Cuckoo's cineplot profile
  3. The Tragic ending of Cuckoo Moore – Helen remembers Cuckoo، CinePlot، اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2016 


بیرونی روابط

ترمیم