کٹل فش
کٹل فش (Cuttlefish) ایک سمندری جانور ہے جس میں ریڑھ کی ہڈی نہیں ہوتی۔ ارتقائی لحاظ سے یہ آکٹوپس کی قریبی رشتہ دار ہے۔ اگرچہ اس کا نام مچھلی ہے مگر یہ مچھلی نہیں ہے کیونکہ مچھلیوں میں ریڑھ کی ہڈی موجود ہوتی ہے۔ کٹل فش میں بھی ایک اندرونی خول نما ڈھانچہ ہوتا ہے جسے کٹل بون کہتے ہیں۔ یہ گھونگوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔
Cuttlefish | |
---|---|
جماعت بندی | |
رتبة: | 'Sepiida ' Zittel, 1895 |
Suborders and Families | |
| |
درستی - ترمیم |
کٹل فش کی آنکھوں کی پتلی کی شکل انگریزی حرف W سے ملتی جلتی ہوتی ہے۔ کٹل فش کے آٹھ ہاتھ ہوتے ہیں اور دومزید بازو ہوتے ہیں جن پر چپکنے والے cup ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ شکار کو قابو کرتی ہے۔
عام طور پر اس کی لمبائی 10 انچ سے زیادہ نہیں ہوتی مگر سب سے بڑی قسم کی کٹل فش کا وزن10 کلوگرام تک بھی ہو سکتا ہے۔
آکٹوپس اور اسکوئڈ کی طرح کٹل فش بھی دشمن کو دھوکا دینے کے لیے پانی میں سیاہی چھوڑتی ہے اور اس کی آڑ میں دُم کی طرف فرار ہو جاتی ہے۔ کٹل فش میں بھی رنگ بدلنے کی بڑی صلاحیت ہوتی ہے۔ اگر جسمانی وزن کے لحاظ سے دیکھا جائے تو غیر فقاری جانوروں میں سب سے بڑا دماغ کٹل فش کا ہوتا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اپنے جسم کے رنگ اور ڈیزائن تیزی سے بدل کر کٹل فش آپس میں گفتگو کر سکتی ہیں۔
مچھیرے دوسری مچھلیاں پکڑنے کے لیے کٹل فش کو اکثر چارے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔