کیری لام
کیری لام (چینی: 林鄭月娥؛ انگریزی: Carrie Lam) ہانگ کانگ کی چوتھی اور موجودہ منتظم اعلیٰ (چیف ایگزیکٹو) ہیں۔[7] اس سے قبل وہ سنہ 2012ء سے سنہ 2017ء تک ہانگ کانگ کے بڑے عہدوں میں سے ایک چیف سیکریٹری کے منصب پر فائر تھیں۔
کیری لام | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(روایتی چینی میں: 林鄭月娥) | |||||||
مناصب | |||||||
چیف سیکریٹری ہانگ کانگ [1] (6 ) | |||||||
برسر عہدہ 1 جولائی 2012 – 16 جنوری 2017 |
|||||||
| |||||||
منتظم اعلیٰ ہانگ کانگ [2][3] (4 ) | |||||||
برسر عہدہ 1 جولائی 2017 – 30 جون 2022 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Cheng Yuet-ngor)، (روایتی چینی میں: 鄭月娥) | ||||||
پیدائش | 13 مئی 1957ء (67 سال)[4] برطانوی ہانگ کانگ |
||||||
شہریت | عوامی جمہوریہ چین (1 جولائی 1997–) مملکت متحدہ (–2007) برطانوی ہانگ کانگ (13 مئی 1957–30 جون 1997) |
||||||
آبائی علاقے | ژووشان [5] | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | ہانگ کانگ یونیورسٹی جامعہ کیمبرج |
||||||
پیشہ | سیاست دان [6] | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
IMDB پر صفحہ | |||||||
درستی - ترمیم |
ہانگ کانگ یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد کیری لام نے سنہ 1980ء میں سرکاری ملازمت اختیار کر لی اور مختلف حکومتی اداروں اور محکموں میں کام کیا۔ سنہ 2007ء میں انھیں جب سیکریٹری برائے ترقی مقرر کیا گیا تو وہ ایک اہم عہدے دار بن گئیں۔ اپنے وقت کے دوران ”ملکہ کے ستون“ (Queen's Pier) کے انہدام کے معاملے کو سنبھالنے کے لیے انھیں "جفاکش" کہا گیا۔
سنہ 2012ء میں لیونگ چُن یِنگ (سی وائی لیونگ) کی حکومت میں انھیں چیف سیکریٹری بنایا گیا۔ سنہ 2013ء سے سنہ 2015ء تک سیاسی اصلاحات کے ضمن میں انھوں نے آئینی ترقی پر ایک ٹاسک فورس کی قیادت کی اور سنہ 2014ء میں بڑے پیمانے پر ہوئے مظاہروں کے دوران طلبہ قائدین سے مزاکرات کیے۔
منتظم اعلیٰ کے سنہ 2017ء کے انتخاب میں الیکشن کمیٹی کے 1،194 ارکان میں سے 777 کی تائید حاصل کر کے کیری لام منتظم اعلیٰ منتخب ہوئیں۔ وہ انتخاب میں سابق مالیاتی سیکریٹری جان سانگ اور سبکدوش شدہ جج وو کووک ہنگ کو شکست دے کر ہانگ کانگ کی پہلی خاتون منتظم اعلیٰ بنی تھیں۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمکیری لام ہانگ کانگ میں ژووشان نسب کے ایک کم آمدنی والے خاندان میں پیدا ہوئیں، وہ پانچ بچوں میں چوتھے نمبر پر تھیں۔[8][9][10] وہ لوکہارٹ روڈ، وان چائی میں پیدا ہوئیں، جہاں کے لڑکیوں کے ایک کاتھولک اسکول، سینٹ فرانسس کینوسین کالج سے ابتدائی اور ثانوی تعلیم حاصل کی، وہ اس تعلیمی ادارے میں ہیڈ پریفیکٹ تھیں۔[11][12][13][14]
گریجوایشن کے بعد کیری نے سماجی کام میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہانگ کانگ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔[11] وہ ایکسچینج پروگرام کے تحت چینہوا یونیورسٹی بھی گئیں۔[9][8] معاشرے کو بہتر انداز سے سمجھنے اور طلبہ سرگرمیوں میں مزید مؤثر انداز سے حصہ لینے کے لیے، انھوں نے اپنا کورس سماجی کام سے بدل کر عمرانیات کر لیا۔[13][11] کیری لام نے آخرکار سنہ 1980ء میں سماجی علوم میں بیچلر کی ڈگری حاصل کر لی۔[15][16]
سنہ 1982ء میں کیمبرج یونیورسٹی سے پڑھنے کے لیے حکومتِ تائیوان نے انھیں فنڈ دیا، اسی یونیورسٹی میں مستقبل کے شوہر ریاضی دان لام سیو پور سے ان کی ملاقات ہوئی۔[17]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ بنام: Carrie Lam Cheng Yuet-ngor — اخذ شدہ بتاریخ: 23 جون 2022
- ↑ http://www.xinhuanet.com/politics/2017-04/11/c_1120788125.htm
- ↑ Executive Council - Membership of Executive Council — اخذ شدہ بتاریخ: 12 دسمبر 2021
- ↑ بنام: Carrie Lam — Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000031028 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ تاریخ اشاعت: 27 اپریل 2016 — 林鄭月娥指香港多方面成績是一代代人努力得來 — سے آرکائیو اصل فی 29 جنوری 2017
- ↑ Chinese Political Elites Database ID: https://cped.nccu.edu.tw/eliteDetail.aspx?pid=1153082 — اخذ شدہ بتاریخ: 18 مئی 2022
- ↑ "Hong Kong chooses first woman head"۔ دی ہندو۔ 26 مارچ 2017۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2018
- ^ ا ب "林鄭由住板間房到進軍禮賓府 仕途兩度「轉線」鋪排今日攀峰之路"۔ HK01۔ 12 جنوری 2017۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2020 (روایتی چینی)
- ^ ا ب "The tough side of nanny carrie"۔ دی اسٹینڈرڈ۔ 13 جنوری 2017۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2018
- ↑ "HK Tramways grows with time"۔ news.gov.hk۔ ہانگ کانگ حکومت۔ 18 جولائی 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 اکتوبر 2014 Lam stated in a speech "To those who were born and brought up in Hong Kong like me"
- ^ ا ب پ "Lam bares the `bad records' in her life"۔ دی اسٹینڈرڈ۔ ہانگ کانگ۔ 3 مئی 2016۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 مئی 2016
- ↑ "Wan Chai: Evolution of a District"۔ کورنر اسٹون۔ سوائر پراپرٹیز۔ 2013۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2018
- ^ ا ب "Hong Kong protests: 8 things you might not know about Carrie Lam, Hong Kong's Chief Secretary"۔ دی اسٹریٹس ٹائمز۔ سنگاپور۔ 3 اکتوبر 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 اکتوبر 2014
- ↑ "Carrie Lam: I need my husband to lean on"۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ۔ 21 اکتوبر 2013۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2018
- ↑ اینڈریو ہو (15 جنوری 2013)۔ "The SAR's Superlady" (PDF)۔ دی اسٹینڈرڈ۔ ہانگ کانگ۔ صفحہ: 6–7۔ 6 اکتوبر 2014 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 اکتوبر 2014
- ↑ "港下屆特首熱選林鄭月娥 形象「好打得」"۔ سینٹرل نیوز ایجنسی تائیوان۔ تائیوان۔ 10 دسمبر 2016۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2016 (روایتی چینی)
- ↑ ایلسن ٹونگ (2 اپریل 2017)۔ "Carrie Lam and the Civil Service Part I: Not a typical official"۔ ہانگ کانگ فری پریس۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 اپریل 2017