گارساں د تاسی
گارساں د تاسی کی پیدائش 25 جنوری، 1794ء کو مارسیلز شہر میں ہوئی تھی۔ اس نے مشہور ماہر لسانیات اور مشرقی علوم کی باوثوق شخصیت سیلویسترے دے ساسی (Silvestre de’ Sacy) کے یہاں زانوئے تلمذ تہ کیا جس کی وجہ سے اسے عربی، فارسی اور اس وقت کی رائج الوقت ترکی سیکھنے کا موقع ملا۔
گارساں د تاسی | |
---|---|
(فرانسیسی میں: Joseph Héliodore Garcin de Tassy) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 جنوری 1794ء [1][2] مارسیلز [1][2] |
وفات | 2 ستمبر 1878ء (84 سال)[1][2] مارسیلز [1]، پیرس [2] |
شہریت | فرانس |
رکن | روس کی اکادمی برائے سائنس ، سائنس کی روسی اکادمی ، سائنس کی پروشیائی اکیڈمی ، باوارین اکیڈمی آف سائنس اینڈ ہیومنٹیز |
مناصب | |
صدر | |
برسر عہدہ 1876 – 1878 |
|
عملی زندگی | |
پیشہ | ماہر ہندویات [2]، مستشرق [1]، مترجم |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی [3] |
اعزازات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
انستیتو ناشیونل دے لانگ اے سیویلیزیشیوں اورینتال
ترمیمگارساں انستیتو ناشیونل دے لانگ اے سیویلیزیشیوں اورینتال (Institut National des Langues et Civilisations Orientals) کے پروفیسر کے عہدے پر 1828ء میں فائز ہوئے۔ 1838ء میں اکادمی دیس انسکرپشنس اے بیل لیتریس (Academie des Inscriptions et’ Belles-Lettres) کے لیے منتخب ہوئے جو ادبی فنون کے لیے وقف سوسائٹی ہے۔
سوسائتے ایشیاتیک
ترمیمگارساں سوسائتے ایشیاتیک (یا ایشیاٹیک سوسائٹی) کے بانی اور بعد کے دور میں صدر بھی رہے تھے۔
گارساں کی نگارشات
ترمیمگارساں نے اپنی زندگی میں کل ملاکر 155 سے زائد کتابیں لکھی ہیں جنہیں تین زمرے میں بانٹا جا سکتا ہے:
- اردو ادب کے بارے میں فرانسیسی زبان میں لکھنا۔
- اردو کی ادبی نگارشات کی تدوین
- کئی مشہور اردو ادبی مجموعات کا فرانسیسی میں ترجمہ
طرہ امتیاز
ترمیمگارساں نے تین جلدوں میں ہندوستانی ادب کی تاریخ کے عنوان سے فرانسیسی زبان میں سب سے پہلے اردو ادب کی تاریخ لکھی۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب ایسا کوئی تاریخی مواد خود اردو میں نہیں تھا۔[4]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ٹ Accademia delle Scienze di Torino ID: https://www.accademiadellescienze.it/accademia/soci/joseph-heliodore-garcin-de-tassy — اخذ شدہ بتاریخ: 3 جولائی 2023
- ^ ا ب پ ت ٹ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb119041003 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 جولائی 2023 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb119041003 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ Garcin de Tassy: the great French scholar of Urdu - Newspaper - DAWN.COM