نہرو گاندھی خاندان
(گاندھی نہرو خاندان سے رجوع مکرر)
نہرو گاندھی خاندان بھارت کا ایک اہم سیاسی خاندان ہے، جس کا ملک کی آزادی کے بعد انڈین نیشنل کانگرس کے روپ میں ملک پر غلبہ رہا ہے۔ نہرو خاندان کے ساتھ گاندھی نام فیروز گاندھی سے لیا گیا ہے، جو اندرا گاندھی کا شوہر تھا۔ گاندھی نہرو خاندان میں گاندھی لفظ کا تعلق مہاتما گاندھی سے نہیں ہے۔
گاندھی نہرو خاندان | |
---|---|
نسلیت | کشمیری پنڈت، پارسی |
موجودہ علاقہ | بھارت |
مقام آغاز | گنگادھر نہرو |
ارکان | موتی لال نہرو، جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، سنجے گاندھی، سونیا گاندھی، مینکا گاندھی، راہل گاندھی، ورن گاندھی |